کابل میں وزارت پبلک ورکس کے دفتر پر دہشت گردوں کا حملہ

ویب ڈیسک  پير 24 دسمبر 2018
دہشت گردوں سے علاقہ کلیئر کرانے کے لیے فورسز کا آپریشن جاری ہے، افغان حکام۔ فوٹو : فائل

دہشت گردوں سے علاقہ کلیئر کرانے کے لیے فورسز کا آپریشن جاری ہے، افغان حکام۔ فوٹو : فائل

کابل: افغان وزارت پبلک ورکس کے دفتر پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت پبلک ورکس کے دفتر پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے، افغان حکام کے مطابق پہلے حملہ آوروں نے پبلک ورکس کے دفتر کے گیٹ پر کاردھماکے سے اڑادی جس کے بعد دہشت گرد عمارت میں داخل ہوئے اور آس پاس کی عمارتوں پر پوزیشن سنبھال لی تاہم سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں سے علاقے کو کلیئر کرانے کے لیے آپریشن شروع کردیا ہے۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق  دہشت گردوں کی جانب سے مسلسل فائرنگ کی جارہی ہے جب کہ عمارتوں میں محصور افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔