- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
لیون پنیٹا کا کرزئی کو فون، افغان اہلکار کے ہاتھوں اتحادی فوجیوں کی ہلاکت پر تشویش
واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے افغان اہل کاروں کے ہاتھوں اتحادی فوجیوں کی ہلاکت کے بڑھے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے افغان صدر حامد کرزئی سے ان واقعات کی روک تھام کے لئے کریک ڈاؤن کا مطالبہ کیا ہے۔
اتوا ر کوپینٹا گون کے ترجمان جارج لٹل کے مطابق لیون پنیٹا نے حامد کرزئی کو فون کرکے اپنے خدشات سے آگاہ کیا،انہوں نے کہاکہ ایسے حملوں کی حیرت انگیزحد تک بڑھتی ہوئی تعداد پرامریکہ کوشدیدتحفظات ہیں۔دونوں رہنمائوں نے ان واقعات پر مشترکہ تشویش کا اظہار کیا اور اتفاق کیا کہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے امریکی اور افغان عہدے داروں کے درمیان رابطوں میں مزید بہتری کی ضرورت ہے،پنیٹانے کرزئی پرزوردیاکہ وہ جنرل جان ایلن سے قریبی رابطہ رکھیں۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق افغانستان میں رواں سال افغان سیکیورٹی اہل کاروں کے ہاتھوں 39نیٹو اہل کارہلاک ہوچکے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔