خیبر پختونخوا میں حکومت دے کر عمران خان کو پھنسایا گیا، غلام بلور

ویب ڈیسک  پير 8 جولائی 2013
تحریک انصاف کی حکومت میں دہشتگردوں نے اس قدر لوگوں کو نشانہ بنایا ہے جتنے اے این پی کے پانچ سالہ دور نہیں ہوا۔ غلام بلور ۔   فوٹو: فائل

تحریک انصاف کی حکومت میں دہشتگردوں نے اس قدر لوگوں کو نشانہ بنایا ہے جتنے اے این پی کے پانچ سالہ دور نہیں ہوا۔ غلام بلور ۔ فوٹو: فائل

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر ریلوے غلام بلور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو دہشت گردی سے متاثرہ صوبے کی حکومت دے کر عمران خان کو پھنسایا گیا۔

پشاور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون پر ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر ریلوے نے کہا کہ ہمارے دور میں تحریک انصاف ڈرون حملوں پر مظاہرے کرتی تھی اب ایسا کچھ نہیں کیا جارہا حالانکہ  تحریک انصاف کی حکومت کے ابتدائی 2 ماہ میں ہی صوبے میں دہشت گردوں نے اس قدر لوگوں کو نشانہ بنایا ہے جتنے عوامی نیشنل پارٹی کی 5سالہ حکومت میں نہیں بنائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو دہشت گردی سے متاثرہ صوبے کی حکومت دے کر دراصل عمران خان کو پھنسایا گیا۔

غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات کے لئے بھر پور انداز میں تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے، اس سلسلے میں جے یو آئی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے سلسلے میں بات ہورہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔