عامر خان نے اتراکھنڈ میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے فنڈ قائم کردیا

ویب ڈیسک  پير 8 جولائی 2013
عامر خان کی جانب سے قائم کئے گئے اس فنڈ میں بھارتی فلم انڈسٹری سے جڑے تمام لوگ اپنی اپنی استطاعت کے مطابق رقم جمع کرائیں گے۔ فوٹو: فائل

عامر خان کی جانب سے قائم کئے گئے اس فنڈ میں بھارتی فلم انڈسٹری سے جڑے تمام لوگ اپنی اپنی استطاعت کے مطابق رقم جمع کرائیں گے۔ فوٹو: فائل

ممبئی: عامر خان نے اتراکھنڈ میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے فنڈ قائم کیا جس میں سب سے پہلے انہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے 25 لاکھ روپے جمع کرائے۔

عامر خان کی جانب سے قائم کئے گئے اس فنڈ میں بھارتی فلم انڈسٹری سے جڑے تمام لوگ اپنی اپنی استطاعت کے مطابق رقم جمع کرائیں گے جو سیلاب متاثرین کے لئے بنائے گئے وزیراعظم ریلیف فنڈ میں جمع کی جائے گی، اب تک بھارتی فلم انڈسٹری کی جانب سے ایک کروڑ روپے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے اکٹھے کئے جا چکے ہیں۔

نامور مصنف اور شاعر جاوید اختر اور اداکار شتروگن سنہا نے 50، 50 لاکھ روپے دیئے، شبانہ اعظمی نے اپنی این جی او سے 5 لاکھ روپے دیتے ہوئے مزید رقم دینے کا بھی اعلان کیا جب کہ انوپم کھیر نے سیلاب متاثرین کے لئے ایک لاکھ روپے کا عطیہ دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔