سوشل میڈیا کی کئی اصطلاحات آکسفورڈ ڈکشنری میں شامل

 پير 8 جولائی 2013
الفاظ کے روایتی معنی کے ساتھ نئے اصطلاحی مفہوم بھی دیے گئے ہیں ۔ فوٹو : فائل

الفاظ کے روایتی معنی کے ساتھ نئے اصطلاحی مفہوم بھی دیے گئے ہیں ۔ فوٹو : فائل

کوئی بھی زبان ہو ساکت نہیں رہتی، بل کہ رواں دواں زندگی میں جنم لیتے لفظ اور ان کے نئے معنی زبان کا حصہ بن کر اسے زندہ اور توانا رکھتے ہیں۔

زبان کے لیے سند کا درجہ رکھنے والی لغت بھی زبان کے ساتھ تبدیل ہوتی رہتی ہے اور الفاظ کا ذخیرہ بڑھاتی اور ان کے نئے معنی سامنے لاتی رہتی ہے۔ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی دنیا نے زبانوں کو نئے الفاظ سے آشنا کیا اور کتنے ہی لفظوں کو نئے معنی دیے ہیں، جو اب لغات کا حصہ بھی بنتے جارہے ہیں۔

انگریزی زبان کی مستند ترین لغتوں میں شامل آکسفورڈ ڈکشنری کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے اس میں سوشل میڈیا پر مستعمل الفاظ اور اصطلاحات شامل کی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چھے سال کے دوران ابھر کر سامنے آنے والے الفاظ بہ شمول سوشل میڈیا کی اصطلاحات ڈکشنری کا حصہ بنائی جا رہی ہیں اس لغت میں ’’فالو‘‘ کا لفظ بہ طور فعل اور ’’فالوور‘‘ کو اسم کی حیثیت سے شامل کیا گیا ہے۔

’’ٹوئٹ‘‘ فعل اور اسم کے طور پر لغت کا حصہ بنا ہے۔آکسفورڈ ڈکشنری میں ان اصطلاحات کے معنی یہ دیے گئے ہیں: اپنے روایت معنی کے ساتھ ’’ٹوئٹ‘‘ سوشل نیٹ ورکنگ سروس ٹوئٹر پر ہونے والی پوسٹنگ۔ “Crowdsourcing”، انٹرنیٹ کے ذریعے لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد کے ان پُٹ سے معلومات یا خدمات حاصل کرنا۔ “flash mob”، انٹرنیٹ اور موبائل فونز کو ذریعہ بناتے ہوئے مُنَظّم ہونے والے لوگ، جو ایک ساتھ فعالیت کا مظاہرہ کریں اور پھر تیزی سے غائب ہوجائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔