- راولپنڈی: شادی ہال میں فائرنگ سے دلہن زخمی
- مارگلہ ہلز پر سگریٹ نوشی اور شاپر لے جانے پر پابندی
- ایران کا حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار ہزاروں افراد کو عام معافی دینے کا اعلان
- ایم کیو ایم کا بلدیاتی الیکشن کیخلاف 12 فروری کو دھرنے کا اعلان
- تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا انتخابات کے لیے تیاری شروع کردی
- باجوہ صاحب کا غلطی کا اعتراف کافی نہیں، عمران خان کو سیاست سے باہر نکالنا ہوگا، مریم نواز
- پاکستان پہلی بار گھڑ سواروں کی نیزہ بازی کے عالمی کپ کیلیے کوالیفائر مقابلوں کی میزبانی کرے گا
- سندھ پولیس میں جعلی ڈومیسائل پر ملازمت حاصل کرنے والا اہلکار برطرف
- محکمہ انسداد منشیات کی کارروائیاں؛ منشیات کی بھاری مقدار تحویل میں لے لی
- کراچی میں گرمی کی انٹری، پیر کو درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی
- اڈیالہ جیل انتظامیہ نے شیخ رشید کیلیے گھر سے آیا کھانا واپس بھیج دیا
- لاہور سفاری پارک میں منفرد قسم کا سانپ گھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
- طلبہ یونین پر پابندی کا 39 واں سال، سندھ میں بحالی کا معاملہ پیچیدہ
- ڈوپامائن بڑھانے والی دوا، ڈپریشن کی اعصابی سوزش کو ختم کرسکتی ہے
- ایک گیلن پانی سے ٹھنڈا ہونے والا ایئرکنڈیشننگ خیمہ
- انسانوں کے ساتھ مل کر مچھلیوں کا شکار کرنے والی ڈولفن
- جیل بھرو تحریک شروع کریں، آپ کا علاج میں کروں گا، رانا ثنا اللہ
- آئی ایم ایف ہر شعبے کی کتاب اور ایک ایک دھلے کی سبسڈی کا جائزہ لے رہا ہے، وزیراعظم
- بھارت میں ٹرانس جینڈر جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع
- ڈالفن کیساتھ تیراکی کے دوران 16 سالہ لڑکی شارک کے حملے میں ہلاک
شویتا تیواڑی نے آخر کار دلہن بننے کا فیصلہ کرلیا
شویتا تیواری معروف اداکار ابھینو کوہلی کے ساتھ اگلے ماہ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں ۔ فوٹو : فائل
بھارتی ٹی وی کی مقبول اداکارہ شویتا تیواری معروف اداکار ابھینو کوہلی کے ساتھ اگلے ماہ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں ۔
فی الحال شادی کی تاریخ طے نہیں کی گئی ۔ البتہ شادی کی تیاریاں زوروشور سے کی جارہی ہیں ۔ شوتیا تیواری جو کہ آج کل ڈانس رائیلٹی شو ’’جھلک دکھلا جا‘‘ میں پرفارم کر رہی ہیں ، انہوں نے سیٹ پر ہی اپنی شادی کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا ۔ اس موقع پر شویتا کی بیٹی پلک اور ابھینو کوہلی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
یاد رہے شویتا اور ان کے پہلے شوہر راجا چودھری کے درمیان طلاق کو ایک سال کا عرصہ گزر چکا ہے ۔ شویتا نے میڈیا کے سامنے اپنی دوسری شادی کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میرے دادا کی طبیعت کافی خراب ہے ، اس لئے ہم نے ابھی تک کوئی تاریخ طے نہیں کی ۔ بہرحال یہ شادی نارتھ انڈین اور پنجابی انداز کا نمونہ ہوگی جس میں منگنی ، مہندی، سنگیت ، ہلدی اور رتجگے جیسی تمام رسمیں ادا کی جائینگی۔شادی کی تاریخ کا اعلان بھی جلد کردیا جائیگا ۔ اپنی بیٹی پلک کے تاثرات بیان کرتے ہوئے شویتا نے بتایا کہ ہم پچھلے چار مہینوں سے شادی پلان کر رہے تھے اور ہمارے ہرفیصلے میں پلک بھی شامل ہے وہ میری اور ابھینو کی شادی سے بے حد خوش ہے کیونکہ وہ مجھ سے زیادہ ابھینو کے قریب ہے۔ بلکہ پلک کو لگتا ہے کہ ابھینو اسے مجھ سے بہتر سمجھتا ہے ۔
دوسری طرف اداکارہ انیتا حسندانی بھی بہت جلد پیا دیس سدھا نے کیلے تیار بیٹھی ہیں ۔ انیتا کو سب سے زیادہ مقبولیت ’’کاویا انجلی‘‘ سے حاصل ہوئی تھی جس میں انہوں نے انجلی کا کردار ادا کیا تھا ۔ اپنی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ہونیوالے شوہر کا نام روہت ریڈی ہیں جن کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں ہے ہماری شادی کی تقریب 13 اور 14اکتوبر کو گوا شہر میں ہوگی ۔ شادی کی تمام رسومات روایتی ساؤتھ انڈین رسم ورواج کے مطابق ادا کی جائینگی ۔ انہوں نے اپنے اور روہت کے رشتے کے بارے میں بتایا کہ تقریبا اڑھائی سال پہلے ہم پہلی بار ملے تھے شادی کافیصلہ میری زندگی کا سب سے اہم فیصلہ تھا ، میں خوش ہوں اور تھوڑی سی پریشان بھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔