ایکشن رول کرنے کی بھی پریکٹس ہوچکی، رانی مکھر جی

نیٹ نیوز  منگل 9 جولائی 2013
نئی فلم میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کے ساتھ جلوہ گر ہونے کے لیے تیار ہوں ، رانی مکھر جی  فوٹو: فائل

نئی فلم میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کے ساتھ جلوہ گر ہونے کے لیے تیار ہوں ، رانی مکھر جی فوٹو: فائل

ممبئ:  بالی وڈ اداکارہ رانی مکھر جی نے کہا ہے کہ وقت کے ساتھ بہت کچھ تبدیل ہوگیا ہے ۔

نئی فلم میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کے ساتھ جلوہ گر ہونے کے لیے تیار ہوں ۔انھوں نے بتایا کہ آنیوالی فلموں میں اب میری پرفارمنس بھی فرق کے ساتھ سامنے آئے گی ۔انھوں نے کہا کہ اب ایکشن اور تھرلر رول بھی کرنے کی پریکٹس ہوچکی ہے ۔

اس وقت رقص کے شعبے میں بھی میں نے مزید مہارت حاصل کی ہے اور گزشتہ دوفلموں کے لیے رقص کے لیے پھر سے باقاعدہ تربیت لی تھی اس کے بعد سے اب تک اس میں ریاضت کرتی رہی ہوں اور اب جاکر اس میں پختگی محسوس کررہی ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔