کھوکھر برادران کی اربوں روپے مالیت کی اراضی کا انکشاف

ویب ڈیسک  منگل 25 دسمبر 2018
کھوکھر برادران نے پہلے زمینوں پر قبضہ کیا بعد میں ٹرانسفر کروائیں، محکمہ ریونیو (فوٹو: فائل)

کھوکھر برادران نے پہلے زمینوں پر قبضہ کیا بعد میں ٹرانسفر کروائیں، محکمہ ریونیو (فوٹو: فائل)

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں افضل کھوکھر اور سیف کھوکھر کی اربوں روپے مالیت کی اراضی سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ریونیو ڈیپارٹمنٹ لاہور نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں ملک افضل کھوکھر اور ملک سیف الملوک کھوکھر کی تمام زمینوں کا ریکارڈ مرتب کرلیا ہے اور رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ کھوکھر برادران کی تحصیل سٹی، ماڈل ٹاون اوررائے ونڈ کے علاقوں میں پھیلی زمینوں کی مالیت اربوں روپے ہے۔

یہ پڑھیں: افضل کھوکھر سپریم کورٹ سے گرفتار

محکمہ ریونیو کے مطابق کھوکھر برادارن کی تحصیل رائے ونڈ موضع مل میں 228 کنال، سندر میں 30 کنال، تحصیل ماڈل ٹاون موضع جیڈو میں 1 ہزار 277 کنال، تحصیل سٹی موضع نیاز بیگ جوہر ٹاون میں 210 کنال اور 1 ہزار 745 کنال سے زائد اراضی مختلف تحصیلوں میں ہے۔

رپورٹ کے مطابق زمینوں کی ٹرانسفر قانونی طریقہ کار کے مطابق نہیں ہوئیں، کھوکھر برداران نے پہلے زمینوں پر قبضہ کیا بعد میں ٹرانسفر کروائیں، 77 کنال پر مشتمل کھوکھر پیلس 2005ء میں تعمیر ہوا اور اس کی رجسٹریاں 2012ء میں ہوئیں، کھوکھر پیلس میں 10 کنال اراضی نالے کی جبکہ راستوں کی سرکاری زمین بھی شامل ہے۔ اسی طرح اقبال ٹاون میں غیرقانونی طور پر 2012ء میں  نقشہ پاس کرایا گیا جب کہ کھوکھر برادران نے سیکڑوں ایکڑ زمینیں فروخت بھی کیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔