- صفائی کا عملہ اور معاشرتی دھتکار
- اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ جاری
- پاکستان ’’بی پی او‘‘ کی مدد سے معاشی بحران سے نکل سکتا ہے
- آرمی چیف جنرل عاصم منیر 5 روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے
- ’چھوٹے بھائی‘ افتخار نے وزیرکھیل کا لحاظ نہیں کیا 6 چھکے جڑ دئیے، شاداب خان
- عدالت نے شیخ رشید کے خلاف موچکو اور لسبیلہ میں درج مقدمات معطل کردیے
- سیکورٹی خدشات، سعودی عرب نے کابل میں سفارت خانہ بند کردیا
- ملک میں بدامنی اور تشدد سے عرصہ حیات کم ہوسکتا ہے
- امریکا میں لائبریری کو 43 سال بعد کتاب لوٹا دی گئی
- سمندر میں خفیہ سفر کے لیے پُر تعیش سُپر یاٹ کا خیال پیش
- ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، 195 افراد ہلاک
- راولپنڈی: شادی ہال میں فائرنگ سے دلہن زخمی
- مارگلہ ہلز پر سگریٹ نوشی اور شاپر لے جانے پر پابندی
- ایران کا حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار ہزاروں افراد کو عام معافی دینے کا اعلان
- ایم کیو ایم کا بلدیاتی الیکشن کیخلاف 12 فروری کو دھرنے کا اعلان
- تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا انتخابات کے لیے تیاری شروع کردی
- باجوہ صاحب کا غلطی کا اعتراف کافی نہیں، عمران خان کو سیاست سے باہر نکالنا ہوگا، مریم نواز
- پاکستان پہلی بار گھڑ سواروں کی نیزہ بازی کے عالمی کپ کیلیے کوالیفائر مقابلوں کی میزبانی کرے گا
- سندھ پولیس میں جعلی ڈومیسائل پر ملازمت حاصل کرنے والا اہلکار برطرف
- محکمہ انسداد منشیات کی کارروائیاں؛ منشیات کی بھاری مقدار تحویل میں لے لی
پدمنی کولہا پوری نے فلم ’’پریم روگ‘‘سے شہرت پائی
فوٹو : فائل
کراچی: بالی وڈ اداکارہ پدمنی کولہا پوری کا نام بھارتی فلم اسکرین پر بے حد شہرت کی حامل ہے۔
انھوں نے بہت کم عمر میں شو بز کی دنیا میں قدم رکھا، 15سال کی عمر میں انھوں نے ناصر حسین کی فلم’’ زمانہ کو دکھانا ہے‘‘ فلمی سفر کا آغاز کیا،جسکے ہیرو رشی کپور تھے،یہ فلم بری طرح فلاپ ہوئی اس کے بعد انھوں نے رشی کپور کے ساتھ1982میںایک اور فلم ’’پریم روگ‘‘میں کام کیا جو راج کپور کی فلم تھی اس فلم نے زبردست کامیابی حاصل کی اور شہرت پائی اس فلم میں انھیں بہترین ادکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔1965 میں مہاراشٹر میں پیدا ہونے والی پدمنی کو فلم انڈسٹری میں گلوکارہ آشابھوسلے کی خواہش پر اداکار دیوآنند کی فلم ’عشق عشق‘ میں کام کرنے کا موقع جو 1975میں بنائی گئی۔
جب کہ ان کی فلم ’ڈریم گرل‘ 1978 زندگی 1976 ساجن بنا سہاگن1978میں بنی جب کہ ان کی فلم 1980 گہرائی، کالا جادو اسکول گرل، راج کپور کی فلم ستم شیوم سندرم میں پسند کیا گیا،پدمنی کولہا پوری کی سپر ہٹ فلم انصاف کا ترازو تھی اس فلم میں انھیں بہترین سپورٹنگ ادکارہ کا فلم فئیر ایوارڈ دیا گیا۔
1982میں ان کی ایک فلم’’پریم روگ‘‘ تھی،یہ بھی راجکپور کی فلم تھی اس فلم پدمنی کو بہترین ادکارہ کا فلم فئیر ایوارڈ دیا گیا،ان کی مشہور فلموں میں ودھاتا، سوتن، پیار جھکتا نہیں، متھن چکرورتی کے ساتھ بگ ہٹ فلم تھی، ادکار انیل کپور کے ساتھ ان کی فلم وہ سات دن1983میں ریلیز کی گئی اس فلم سے انیل کپور کو سب سے زیادہ شہرت ملی انیل کپور کا کہنا ہے کہ مجھے پدمنی کولہا پوری کی وجہ سے شہرت ملی،ان کی فلموں میں آہستہ آہستہ،زمانے کو دکھانا ہے، مزدور، یہ عشق نہیں آسان، آج کا دور، راہی بدل گئے۔
’انصاف میں کروں‘ بھی ان کے کریڈٹ کی کامیاب فلمیں ہیں۔ انھوں نے ٹیلی ویژن اور تھیٹر میں کام کیا، اسٹیج پر ان کا ڈرامہ کاش، ابھی تو میں جوان ہوں، آسمان سے گرا کجھور میں اٹکا،2006ان کی شادی پردیپ شرما سے ہوئی ان کا ایک بیٹا ہے 2004 میں شادی کے بعد ان کی فلم انڈسٹری میں واپسی ہوئی۔
انھوں نے2004میں مراٹھی فلم ایکٹریس میں کام کیا،جو سپر ہٹ ثابت ہوئی جس میں انھیں بہترین اداکاری پر اسکرین ایوارڈ دیا گیا،2011 مرہاٹن فلم ’’کرم یوگی‘‘ میں کام کیا2008میں ان کی ایک فلم ادکارہ ہیلن کے ساتھ ’’میرا بچپن‘‘ ریلیز کی گئی2012میں پدمنی کی فلم ’بولو رام‘‘ نمائش کے لیے پیش کی گئی پدمنی کولہا پوری کو متعدد ایوارڈ ملے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔