نوابشاہ، شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کر دیا

نامہ نگاران  منگل 9 جولائ 2013
50 سالہ دائم مری نے اپنی 40 سالہ بیوی حسینہ کو کاروکاری کے الزام میں تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔ فوٹو: فائل

50 سالہ دائم مری نے اپنی 40 سالہ بیوی حسینہ کو کاروکاری کے الزام میں تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔ فوٹو: فائل

نواب شاہ / قاضی احمد:   سکرنڈ میں شوہر نے کاری قرار دیتے ہوئے بیوی کو قتل کر دیا، مقتولہ کے بھائیوں نے ملزم کو شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سکرنڈ کے گائوں گہرام مری میں 50 سالہ دائم مری نے اپنی 40 سالہ بیوی حسینہ کو کاروکاری کے الزام میں تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا، اسی اثنا میں مقتولہ کا بھائی ممتاز بھی وہاں پہنچ گیا جس نے دائم مری کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ زخمی ہوگیا تاہم پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔