سیاستدان عید منانے آبائی علاقوں میں پہنچ گئے

آن لائن  بدھ 22 اگست 2012
وزیراعظم راجہ پرویز گوجرخان، گیلانی، ہاشمی، شاہ محمود ملتان میں عید منائیں گے. فائل فوٹو

وزیراعظم راجہ پرویز گوجرخان، گیلانی، ہاشمی، شاہ محمود ملتان میں عید منائیں گے. فائل فوٹو

اسلام آباد / جہانیاں: مختلف سیاسی شخصیات و وفاقی اور صوبائی وزرا کی اکثریت اپنے آبائی علاقوں میں عیدالفطر منائے گی، صدر آصف زرداری عید کی نماز ایوان صدر میں ادا کریں گے جبکہ عید الفطر کے روز وہ کراچی، گڑھی خدابخش اور نواب شاہ بھی جائیں گے۔

وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اسلام آباد میں عید نماز ادا کرنے کے بعد اپنے آبائی شہر گوجر خان میں لوگوں سے عید ملیں گے، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی، سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور صوبائی وزیر اوقاف حاجی احسان الدین قریشی عید الفطر اپنے آبائی شہر ملتان میں منائیں گے۔ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سعودی عرب، چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی راولپنڈی، ڈاکٹر عبدالقدیر خان، چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری اسلام آباد، قائد حزب اختلاف چوہدری نثار، شیخ رشید احمد اور اعجاز الحق راولپنڈی، مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگاڑا پیر جوگوٹھ خیر پور، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، گورنر پنجاب لطیف کھوسہ لاہور، ڈپٹی وزیر اعظم چوہدری پرویز الہی، ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین گجرات، جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منور حسن منصورہ لاہور، جماعت الدعوۃ کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعید لاہور، سنیٹر پروفیسر ساجد میر سیالکوٹ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ڈاکٹر شیر افگن نیازی میانوالی، جمعیت علماء اسلام(ف) کے مولانا فضل الرحمن ڈیرہ اسماعیل خان، مولانا سمیع الحق اکوڑہ خٹک میں عید الفطر منائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔