کشن گنگا ڈیم پرعالمی مصالحتی عدالت آج سماعت کرے گی

ثناء نیوز  بدھ 22 اگست 2012
برطانوی جج کی سربراہی میںقائم جیوری 31اگست تک سماعت مکمل کرلے گی۔ فوٹو: فائل

برطانوی جج کی سربراہی میںقائم جیوری 31اگست تک سماعت مکمل کرلے گی۔ فوٹو: فائل

ہیگ: عالمی مصالحتی عدالت میں پاکستان اور بھارت کے مابین متنازعہ کشن گنگا ڈیم کیس کی سماعت آج پیر سے شروع ہوگی ۔کیس کی سماعت میں حصہ لینے کیلئے پاکستان کا 11رکنی وفد گزشتہ روز ہیگ پہنچ گیا ۔پاکستان نے کشن گنگا ڈیم پر اعتراض کرتے ہوئے عالمی مصالحتی عدالت میںمقدمہ دائر کررکھا ہے ۔

برطانوی جج سٹیفن ایچ شیو بل کی سربراہی میں قائم سات رکنی جیوری مقدمے کی سماعت 20اگست سے 31اگست تک کرے گی جبکہ سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا جائے گا جو6ماہ کے اندر جاری کیا جائے گا ،اس جیوری کے دیگر ارکان میں برطانیہ کے علاوہ سوئٹزرلینڈ ،جرمنی،سویڈن اور سلواکیہ کے نمائندے بھی شامل ہیں ۔پاکستان نے ممالک کی سطح پر مذاکرات کی ناکامی کے بعد17مئی 2010کو ہیگ میں واقع عالمی مصالحتی عدالت سے اس تنازعے کے حل کیلئے رجوع کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔