انگلینڈ میں معمر خاتون نے پاکستان کا میچ آئی پوڈ پر دیکھتے ہوئے آپریشن کرالیا

اسپورٹس ڈیسک  منگل 9 جولائی 2013
آپریشن کے موقع پرموقع پرآوازوں سے بچنے کیلیے انھیں ریڈیو سننے کی پیشکش کی گئی مگرانھوں نے کرکٹ میچ دیکھنے کی فرمائش کی۔   فوٹو : فائل

آپریشن کے موقع پرموقع پرآوازوں سے بچنے کیلیے انھیں ریڈیو سننے کی پیشکش کی گئی مگرانھوں نے کرکٹ میچ دیکھنے کی فرمائش کی۔ فوٹو : فائل

لندن: انگلینڈ میں کرکٹ کی دیوانی ایک معمر خاتون جینٹ گریفن نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کا چیمپئنز ٹرافی میچ آئی پوڈ پر دیکھتے ہوئے آپریشن کرا ڈالا، اس میں ہپ کی ہڈی کو تبدیل کیا جانا تھا۔

اس مقصد کیلیے ان کا نچلا دھڑ سن کیا گیا، اس موقع پر آوازوں سے بچنے کیلیے انھیں ریڈیو سننے کی پیشکش کی گئی مگر انھوں نے کرکٹ میچ دیکھنے کی فرمائش کرڈالی، جس پر ایک آئی پوڈ دیا گیا، جینٹ نے کہا کہ میں نے اس پر فوراً اپنا پسندیدہ کھیل کرکٹ ٹیون کیا۔

اس وقت پاکستان اور جنوبی افریقہ کا میچ چل رہا تھا میں اسے دیکھنے میں ایسی مگن ہوئی کہ آپریشن کا علم ہی نہیں ہوا۔ 68 سالہ جینٹ نے کہا کہ سرجنز نے اپنا کام جلدی ختم کردیا، میں آخری 2 اوورز نہیں دیکھ پائی، مجھے اس دوران کوئی تکلیف نہیں ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔