حکومت کا فرنس آئل کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

آئل ریفائنریز کا ذخیر ہ بڑھانے کے لئے مؤثر حکمت عملی مرتب کی جائے، وزیراعظم


ویب ڈیسک December 26, 2018
آئل ریفائنریز کا ذخیر ہ بڑھانے کے لئے مؤثر حکمت عملی مرتب کی جائے، وزیراعظم ۔ فوٹو : فائل

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کے اجلاس میں فرنس آئل کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو توانائی سیکٹر میں طلب اور رسد کی صورتحال سے متعلق بریفنگ میں بتایا گیا کہ سردی بڑھنے کے ساتھ ہی گیس کی طلب میں اضافہ کے پیش نظر گھریلو اورصنعتوں کو گیس کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، سی این جی، صنعتوں اور دیگر شعبوں میں گیس لوڈشیڈنگ کے دورانیے کو کم کرنے لئے بھی کوششیں جاری ہیں۔

اجلاس میں توانائی کمیٹی نے فرنس آئل کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آئل ریفائنریز کا ذخیرہ بڑھانے کے لئے مؤثر حکمت عملی مرتب کی جائے۔

وزیراعظم کو موسم سرما کے لئے گیس مینجمنٹ پلان سے بھی آگاہ کیا گیا جس پر وزیراعظم نےآر ایل این جی ٹرمینل کے استعمال کے لئے تفصیلی پلان بنانے اورگیس کمپنیوں کے نقصانات میں کمی کے لئے پلان فراہم کرنے کی ہدایات دیں۔

مقبول خبریں