- راولپنڈی: شادی ہال میں فائرنگ سے دلہن زخمی
- مارگلہ ہلز پر سگریٹ نوشی اور شاپر لے جانے پر پابندی
- ایران کا حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار ہزاروں افراد کو عام معافی دینے کا اعلان
- ایم کیو ایم کا بلدیاتی الیکشن کیخلاف 12 فروری کو دھرنے کا اعلان
- تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا انتخابات کے لیے تیاری شروع کردی
- باجوہ صاحب کا غلطی کا اعتراف کافی نہیں، عمران خان کو سیاست سے باہر نکالنا ہوگا، مریم نواز
- پاکستان پہلی بار گھڑ سواروں کی نیزہ بازی کے عالمی کپ کیلیے کوالیفائر مقابلوں کی میزبانی کرے گا
- سندھ پولیس میں جعلی ڈومیسائل پر ملازمت حاصل کرنے والا اہلکار برطرف
- محکمہ انسداد منشیات کی کارروائیاں؛ منشیات کی بھاری مقدار تحویل میں لے لی
- کراچی میں گرمی کی انٹری، پیر کو درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی
- اڈیالہ جیل انتظامیہ نے شیخ رشید کیلیے گھر سے آیا کھانا واپس بھیج دیا
- لاہور سفاری پارک میں منفرد قسم کا سانپ گھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
- طلبہ یونین پر پابندی کا 39 واں سال، سندھ میں بحالی کا معاملہ پیچیدہ
- ڈوپامائن بڑھانے والی دوا، ڈپریشن کی اعصابی سوزش کو ختم کرسکتی ہے
- ایک گیلن پانی سے ٹھنڈا ہونے والا ایئرکنڈیشننگ خیمہ
- انسانوں کے ساتھ مل کر مچھلیوں کا شکار کرنے والی ڈولفن
- جیل بھرو تحریک شروع کریں، آپ کا علاج میں کروں گا، رانا ثنا اللہ
- آئی ایم ایف ہر شعبے کی کتاب اور ایک ایک دھلے کی سبسڈی کا جائزہ لے رہا ہے، وزیراعظم
- بھارت میں ٹرانس جینڈر جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع
- ڈالفن کیساتھ تیراکی کے دوران 16 سالہ لڑکی شارک کے حملے میں ہلاک
انڈر 19 کرکٹ؛ آسٹریلیا کیلیے فائنل میں پہنچنا دشوار

بھارت7 وکٹ سے کامیاب، اکھیل ہردویکر اور کپتان وجے زول کی نصف سنچریاں۔ فوٹو: فائل
ڈارون: ٹرائنگولرانڈر 19 کرکٹ سیریز میں بھارت سے7 وکٹ کی شکست کے بعد آسٹریلیا کے لیے فائنل میں پہنچنا دشوار ہوگیا۔
اگرچہ کینگروز ابھی تک رن ریٹ میں بہتری کی بنیاد پر دوسری پوزیشن پر ہیں لیکن بدھ کو نیوزی لینڈ کی ٹیم آخری لیگ میچ میں بلو شرٹس کو ہرا کر میزبان سے آگے نکل سکتی ہے، ناقابل شکست بھارتی ٹیم پہلے ہی فیصلہ کن معرکے میں جگہ پکی کرچکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈارون کے گرم موسم میں میزبان آسٹریلوی پلیئرز کو مشکلات کا سامنا رہا۔
ٹاس جیتنے والے مہمان کپتان وجے زول نے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی، اوپنرز میتھیو شارٹ اور ٹام لیویر نے اننگز کا محتاط انداز میں آغاز کیا، 59 کے مجموعے پر عامر غنی کے ہاتھوں اوپننگ شراکت ختم ہوگئی، شارٹ(34) ان کا پہلا شکار بنے جبکہ 79 کے ٹوٹل پر دوسرے افتتاحی کھلاڑی لیویر (23) بھی ان کا شکار بن گئے۔
ڈیمین مورٹیمر(18) اور بین میکڈرمٹ(12) کے جلد میدان بدر ہونے کے بعد لوئرآرڈر میں جیک ڈوران نے 52 گیندوں پر 41 رنز بناکر ٹیم کو سنبھالا، کیم ویلینٹ 25 گیندوں پر 28 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، کینگروز نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹ پر 191 رنز اسکور بورڈ پر جوڑے، بھارت کو جوابی اننگز میں میزبان بولرز کی جانب سے کچھ خاص مزاحمت کا سامنا نہیں رہا، اوپنر انکش بیانز (20) کے آؤٹ ہونے کے بعد اکھیل ہردویکر (60) اور کپتان وجے زول (64) نے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا،ان کے درمیان دوسری وکٹ کے لیے 107 رنز کی قیمتی شراکت قائم ہوئی، ایک رن کے فرق سے دونوں پلیئرز یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوگئے۔
سنجو سیمسن 24 اور محمد سیف21 پر ناٹ آؤٹ رہے، میتھیو فوٹیا نے 2 جبکہ شارٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی کوچ اسٹورٹ لا نے کہا کہ ہمیں اندازہ ہے کہ ہم اس مقام پر نہیں ہیں جہاں ہونا چاہیے تھا لیکن یہ سب کچھ راتوں رات نہیں ہو سکتا ، ہم سخت محنت کو اپنا شعار بنائے ہوئے ہیں، ٹیم ایونٹ میں اپنی پرفارمنس سے کہیں بہتر کھیل پیش کرسکتی تھی مگر ایسا نہ ہوا جو نہ صرف میرے بلکہ پلیئرز کے لیے بھی مایوس کن امر ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔