- پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کینسر سے آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
- دوہرے ٹیکس سے چھٹکارہ: پاکستان اور افغانستان کے درمیان کنونشن پر دستخط
- شیخ رشید کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج
- آئی ایم ایف کا سرکاری اداروں کی نجکاری، بجلی گیس اور پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ
- کراچی میں ڈاکوؤں راج، ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا، رواں سال میں اب تک 16 جاں بحق
- خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردی کیخلاف فرنٹ لائن پر جنگ لڑی، آرمی چیف
- قومی اسمبلی کی 31 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری
- مودی کا جنگی جنون؛ 24 ارب ڈالر کے جنگی ہتھیار خرید لیے
- سرکاری افسر کی بیٹی کی سالگرہ، کراچی چڑیا گھر شہریوں کیلیے بند
- سوڈان میں پوپ فرانسس کا دورہ؛ مسلح گروپ کی فائرنگ میں21 افراد ہلاک
- ٹانڈہ ڈیم میں کشتی حادثہ؛ لاپتا آخری طالبعلم کی نعش بھی نکال لی گئی
- دہشت گردی کے خلاف بات ہو تو پی ٹی آئی کو تکلیف ہوتی ہے، وفاقی وزیر مملکت
- پی ایس ایل 8 کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہوگی
- محمد حفیظ نے کراچی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا
- عمران خان کا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ
- الیکشن کمیشن دباؤ میں آئیگا تو آئینی جنگ کیلئے تیار ہوجائے، حافظ نعیم
- شاہین شاہ آفریدی کا نکاح؛ ملکی اور غیرملکی کھلاڑیوں کے مبارکباد کے پیغامات
- پشاور پولیس پر فائرنگ کرنے والا اشتہاری اور مفرور ملزم گرفتار
- حکومت نے ناک کے نیچے دہشت گردی پھیلنے کی اجازت دی، عمران خان
- یورپی یونین کا یوکرین میں اہم اجلاس؛ روسی طیارے فضا میں منڈلاتے رہے
پولیس نے رمضان المبارک کیلیے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی
سٹی وارڈن فلیگ مارچ کررہے ہیں ،وارڈنز رمضان میں ٹریفک کنٹرول کے اہم فرائض انجام دینگے ۔ فوٹو : ایکسپریس
کراچی: رمضان المبارک میں پولیس نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ ، تراویح کے اجتماعات اور شاپنگ سینٹرز کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی،رمضان المبارک کے تینوں عشروں میں 12 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی انجام دینگے ۔
شہر میں 306 کھلے مقامات پر تراویح کے اجتماعات اور 294 شاپنگ سینٹرز کی حفاظت کے علاوہ یوم شہادت حضرت علیؓ اور شب قدر کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف اقدامات کیے جائیں گے، تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے رمضان المبارک کے موقع پر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے جس پر یکم رمضان المبارک سے عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا ، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے حوالے سے مرتب کیے جانے والے سیکیورٹی پلان میں تینوں زونز میں 12 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی انجام دینگے ، سیکیورٹی پلان کے مطابق رمضان کے پہلے عشرے میں مختلف علاقوں میں تین روزہ ، چار روزہ ، چھ روزہ اور دس روزہ تراویح کے اجتماعات میں نمازیوں کی حفاظت کے لیے فول پروف اقدامات کو اپنایا گیا ہے۔
جبکہ تینوں زونز ایسٹ ، ویسٹ اور ساؤتھ میں 306 کھلے مقامات پر تراویح کے اجتماعات میں آنے والے نمازیوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ حساس علاقوں میں مساجد و امام بارگاہوں پر سخت سیکیورٹی اقدامات اپنائے گئے ہیں اور ان مقامات پر گاڑیوں کی پارکنگ مناسب فاصلے پر رکھی جائے گی ، رمضان المبارک میں افطار کے بعد رات گئے تک کھلنے والے شاپنگ سینٹرز اور بازاروں میں پولیس رپورٹنگ سینٹرز قائم کیے جائیں گے جو چاند رات تک اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے ، سیکیورٹی پلان کے مطابق پولیس قومی رضا کاروں کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی جبکہ کراچی پولیس کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو کے دفتر میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔
جو تینوں زونز کے ڈی آئی جیز کے کنٹرول روم سے منسلک ہوگا ، سیکیورٹی پلان کے مطابق ریپڈ رسپانس فورس (آر آر ایف) کو کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رکھا گیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی متحرک کیا گیا ہے اور تراویح کے اجتماعات سمیت شاپنگ سینٹرز اور ان کی کار پارکنگ ایریا میں سوئپنگ کرائی جائے گی تاکہ کسی بھی غیر معمولی واقعے کو قبل از وقت ناکام بنا دیا جائے ، رمضان المبارک کے لیے بنائے جانے والے سیکیورٹی پلان میں سادہ لباس پولیس اہلکاروں کو کڑی نگرانی اور انٹیلی جنس رپورٹ کی فوری اعلیٰ حکام کو ارسال کرنے کا بھی پابند کیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔