اینٹی کرپشن اہلکاروں کو نیب کی طرح ترغیبات دینگے،منظور وسان

اسٹاف رپورٹر  منگل 9 جولائی 2013
کرپشن کا پیسہ واپس لانے والے اہلکاروں کو 10سے20 فیصد کمیشن دیں گے. فوٹو: فائل

کرپشن کا پیسہ واپس لانے والے اہلکاروں کو 10سے20 فیصد کمیشن دیں گے. فوٹو: فائل

کراچی:   انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ کے افسروں اور اہلکاروں کو قومی احتساب بیورو ( نیب) کی طرح ترغیبات دی جائیں گی اور کرپشن کے ذریعے سرکاری رقوم ہڑپ کرنے والوں سے وہ جتنا پیسہ واپس لائیں گے۔

اس کا انھیں10سے20 فیصد کمیشن دیا جائے گا، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو ایک الگ محکمہ بنایا جائے گا، یہ بات سندھ کے وزیر برائے اینٹی کرپشن اور معدنیات ومعدنی ترقی منظور حسین وسان نے پیر کو اپنے دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی، انھوں نے کہا کہ میں نے 1997 سے ہونے والی کرپشن کے بڑے مقدمات کی تحقیقات شروع کرادی ہے جو طویل عرصے سے زیر التوا تھی۔

قادر پور گیس فیلڈ اور دوسرے گیس فیلڈز کی سرکاری زمینیں بعض لوگوں نے جعلی طور پر اپنے نام کرالی تھیں اور بعد ازاں حکومت سے اربوں روپے لے کر وہ زمینیں فروخت کردیں، ہماری یہ تجویز ہے کہ اینٹی کرپشن کا ایک ایسا بورڈ بنایا جائے جس میں سرکاری افسروں کے ساتھ ساتھ سیاسی لوگ بھی شامل ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔