- نند کو تحفہ دینے کا سوچنے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
- 'امن کی سرحد' کو 'خوشحالی کی سرحد' میں تبدیل کریں گے، پاک ایران مشترکہ اعلامیہ
- وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتہ افراد کیس؛ پتہ چلتا ہے وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
- حکومت رواں مالی سال کے قرض اہداف حاصل کرنے میں ناکام
لوڈشیڈنگ اورخراب امن سے عید کی خوشیاں ماند پڑ گئیں، عمران
اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ بہتر قیادت ہی بے یقینی کی کیفیت کا خاتمہ کر کے پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنا سکتی ہے۔انھوں نے عیدالفطرکے موقع پراپنے پیغام میں قوم کوعیدکی مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث عید کی خوشیاں ماند پڑ گئی ہیں، مرکزی اور صوبائی حکومتیں عوام کو سہولیات میسر کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں۔
حکمران یا تو پیسہ بنانے میں مصروف ہیں یا پھر قومی وسائل کو ایسے منصوبوں پر ضائع کیا جا رہا ہے جس سے آبادی کا ایک بڑا حصہ مستفید نہیں ہو سکتا۔عمران نے کہاکہ قوم کواحساس ہو چکاہے کہ اسٹیٹس کوکی حامی طاقتیں انکی زندگی آسان نہیں بنا سکتیں، بے داغ اور فلاح و بہبود کا احساس رکھنے والی نئی قیادت ہی سٹیٹس کو کا خاتمہ کر سکتی ہے۔ انھوں نے مسلم امہ کو بھی عیدکی مبارک باددیتے ہوئے توقع ظاہرکی کہ وہ اتحاد کی طاقت اوردرست ترجیحات کے ذریعے مسلمانوں کیخلاف عالمی سازشوں کو ناکام بنائے گی۔ عمران نے کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کے لئے بھی نیک خواہشات ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف ان کے مفادات کی حمایت کرتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔