صدام کے سوتیلے بھائی صباوی ابراہیم بغداد میں انتقال کر گئے

اے ایف پی  منگل 9 جولائی 2013
صباوی ابراہیم صدام دور میں عراقی انٹیلی جنس کے سربراہ کی حیثیت سے بھی ذمے داریاں انجام دے چکے تھے، فوٹو : فائل

صباوی ابراہیم صدام دور میں عراقی انٹیلی جنس کے سربراہ کی حیثیت سے بھی ذمے داریاں انجام دے چکے تھے، فوٹو : فائل

بغداد:   عراق کے سابق حکمراں  صدام حسین کے سوتیلے بھائی صباوی ابراہیم الحسن بغداد کے ایک اسپتال میں انتقال کرگئے۔

صباوی ابراہیم کافی عرصے سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے، وہ صدام دور میں عراقی انٹیلی جنس کے سربراہ کی حیثیت سے بھی ذمے داریاں انجام دے چکے تھے، عراقی حکام نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔ صباوی کو عراقی عوام کے قتل عام کے جرم میں سزائے موت بھی دی گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔