پاکستانی ہیکر نے 13ویب سائٹس ہیک کرلیں:بھارت کا دعویٰ

آن لائن  منگل 9 جولائ 2013
 گزشتہ چند دنوں میں پاکستان کے ایک مبینہ ہیکر نے حکومت کی متعدد ویب سائٹس کو ہیک کرلیا ہے فوٹو: فائل

گزشتہ چند دنوں میں پاکستان کے ایک مبینہ ہیکر نے حکومت کی متعدد ویب سائٹس کو ہیک کرلیا ہے فوٹو: فائل

نئی دہلی: بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی ہیکر نے گووا حکومت کی 13ویب سائٹس کو ہیک کرلیا ہے۔

گووا حکومت کے ترجمان نے دعوی کیا کہ گزشتہ چند دنوں میں پاکستان کے ایک مبینہ ہیکر نے حکومت کی متعدد ویب سائٹس کو ہیک کرلیا ہے۔ترجمان کے مطابق ایچ فور یا ہسی کے نام کی آئی ڈی سے سائٹس تک رسائی کی گئی ہے جسکا تعلق پاکستان کے ہیکرزگروپ سے ہے جنھوں نے گزشتہ چند سال میں دوسری بار ریاستی حکومت کی ویب سائٹس کو نشانہ بنایا، ویب سائٹس کو ہیک اور خراب کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔