جیب میں پھوٹی کوڑی نہیں، تنخواہیں کہاں سے بڑھائیں، وزیر ریلوے

نمائندہ ایکسپریس  منگل 9 جولائی 2013
 اب منگتا نہیں بنا جا سکتا کچھ کما کر دکھائیں گے تو کچھ کرنے کے قابل ہونگے,خواجہ سعد رفیق فوٹو: فائل

اب منگتا نہیں بنا جا سکتا کچھ کما کر دکھائیں گے تو کچھ کرنے کے قابل ہونگے,خواجہ سعد رفیق فوٹو: فائل

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ ہے کہ ریلوے کو خسارے سے نکالیں گے پہلا سال کام کا سال ہے۔

جیب میں پھوٹی کوڑی نہیں ملازمین کی تنخواہیں کہاں سے بڑھائیں، اب منگتا نہیں بنا جا سکتا کچھ کما کر دکھائیں گے تو کچھ کرنے کے قابل ہونگے۔ فنانس ڈویژن کی جانب سے 21.6 ارب کا ہدف نہ صرف پورا کرینگے بلکہ 25 ارب تک کما کر دکھائیں گے، جو انجن دو ٹریکشن موٹروں پر چل رہے ہیں ان کو پہلے مرحلے میں چار موٹروں پر لیکر آئیں گے اور پھر چھ پر۔ یہ بات انھوں نے ڈویژنل ہیڈ کواٹرز کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔