عراق: مختلف شہروں میں بم دھماکے اور فائرنگ،18افراد ہلاک، درجنوں زخمی

اے ایف پی  منگل 9 جولائی 2013
 شمالی عراق میں دہشت گردوں نے چیک پوائنٹ کوفائرنگ کا نشانہ بنایا،القاعدہ مخالف ملیشیا کے 3 اہلکار مارے گئے، 2شدت پسند بھی ہلاک. فوٹو: فائل

شمالی عراق میں دہشت گردوں نے چیک پوائنٹ کوفائرنگ کا نشانہ بنایا،القاعدہ مخالف ملیشیا کے 3 اہلکار مارے گئے، 2شدت پسند بھی ہلاک. فوٹو: فائل

بغداد:  عراق کے مختلف شہروں میں تشدد اور قتل و غارت کا سلسلہ جاری ہے۔

پیر کو بھی بم دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی شہر موصل میں 2کاربم دھماکوں نے 7 افراد کی جان لے لی جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے۔ بغداد کے قصبے مدائن میں یوتھ سینٹراور اسپورٹس کلب کے قریب زوردار بم دھماکا ہوا ، اس کارروائی میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب شمالی عراق کے علاقے میں مرکزی شاہراہ کے قریب دہشت گردوں نے چیک پوائنٹ پر اندھادھند فائرنگ کردی ، اس حملے میں القاعدہ مخالف ملیشیا کے 3 اہلکار مارے گئے جبکہ جوابی کارروائی میں 2شدت پسند بھی ہلاک کردیے گئے۔اتوار کو موصل میں ہی ہونے والے فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک پولیس آفیسر اور ایک شہری مارا گیاَ تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔