گوجرانوالہ میں بارش کے پانی کی چھینٹے اڑانے پر رکشا ڈرائیور قتل

ویب ڈیسک  منگل 9 جولائی 2013
رکشہ چلانے والے مقتول رضوان کا ایک سال قبل نکاح ہواتھا اور 2ماہ بعد اس کی شادی تھی ، فوٹو: ایکسپریس نیوز

رکشہ چلانے والے مقتول رضوان کا ایک سال قبل نکاح ہواتھا اور 2ماہ بعد اس کی شادی تھی ، فوٹو: ایکسپریس نیوز

گوجرانوالہ: رکشا ڈرائیورکو بارش کے پانی کی چھینٹے اڑانے پرفائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 24 سالہ رضوان مہر سلفی چوک پرموٹرسائیکل رکشا چلارہا تھا کہ بارش کے پانی کی کچھ چھینٹے قریب سے گزرنے والے 2 موٹرسائیکل سوارنوجوانوں پرپڑگئیں، جس کے بعد موٹرسائیکل سوار رضوان سے الجھ پڑے اوراسے تشدد کا نشانہ بنایا جب بات مزید بگڑگئی تودونوں نے اپنے دوست عثمان بٹ کوموبائل کرکے بلالیا جس نے آتے ہی رضوان پربھرے بازارمیں فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں رضوان  موقع پرہی جاں بحق ہوگیا جب کہ ملزمان باآسانی فرارہوگئے ، مقتول رضوان کا ایک سال قبل نکاح ہواتھا اور دوماہ بعد اس کی شادی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔