ڈی ایل ٹی ایل کی مد میں 33 فیصد ریفنڈز آئندہ ماہ جاری کرنے کا عندیہ

احتشام مفتی  جمعـء 28 دسمبر 2018
 باقی ماندہ ڈی ایل ٹی ایل ریفنڈزمنافع بخش بانڈز کی صورت جاری کیے جائینگے، فرخ مقبول
فوٹو: فائل

 باقی ماندہ ڈی ایل ٹی ایل ریفنڈزمنافع بخش بانڈز کی صورت جاری کیے جائینگے، فرخ مقبول فوٹو: فائل

 کراچی: وزارت خزانہ نے ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کے برآمدکنندگان کے ڈرابیک آن لوکل ٹیکسزلیویز(ڈی ایل ٹی ایل) کی مد میں 33 فیصد ریفنڈز آئندہ ماہ جاری کرنے کا عندیہ دیدیا ہے جبکہ برآمدکنندگان کی سہولت کے لیے ایف بی آر کو ڈی ایل ٹی ایل ریفنڈز کا مکینزم مرتب کرنے کی ہدایت دیدی ہے۔

یہ عندیہ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے ٹاول مینوفیکچررزاینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سینٹرل چیئرمین فرخ مقبول کی قیادت میں ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومت پر ڈی ایل ٹی ایل کی مد میں ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹرمجموعی طورپر38 ارب روپے ریفنڈز زیرالتوا ہیں اور وزیرخزانہ کے عندیے کے مطابق 33 فیصد ریفنڈز ابتدائی طور پر جاری کردیے جائیں گے۔

جن کی مالیت12 ارب 54 کروڑ روپے بنتی ہے۔ ٹی ایم اے کے سینٹرل چیئرمین فرخ مقبول نے ایکسپریس کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے برآمدکنندگان کے باقی ماندہ ڈی ایل ٹی ایل ریفنڈزمنافع بخش بانڈز کی صورت جاری کرنے کی حکمت عملی وضع کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔