بیرون ملک سے پرانے سامان کی امپورٹ پر پابندی اٹھالی گئی

بلال غوری  جمعـء 28 دسمبر 2018
دوسرے ممالک سے پرانا فرنیچر، فریج اوردیگرسامان کسٹم ڈیوٹی ادا کرکے لایا جاسکے گا
 فوٹو: فائل

دوسرے ممالک سے پرانا فرنیچر، فریج اوردیگرسامان کسٹم ڈیوٹی ادا کرکے لایا جاسکے گا فوٹو: فائل

 لاہور:  حکومت نے بیرون ملک سے پرانے سامان کی امپورٹ پر سے پابندی اٹھالی ہے اب پرانا سامان کسٹم ڈیوٹی اداکرکے لایا جاسکتا ہے۔

اس حوالے سے وزارت تجارت نے کسٹم حکام کو مراسلہ بھجوادیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سابقہ دور حکومت نے بیرون ملک سے پراناسامان امپورٹ کرنے پر پابندی عائد کی ہوئی تھی جس کی وجہ سے بیرون ملک سے کسی بھی قسم کا کوئی بھی پرانا سامان امپورٹ نہیں کیا جاسکتا تھا لیکن اب حکومت کی جانب سے پرانا سامان امپورٹ کرنے پر پابندی ختم کردی ہے۔

بیرون ملک سے پرانا سامان فرنیچر، فریج، ٹیلیفون، پردے، برتن،واشنگ مشین، ٹی وی اور دیگر پراناسامان کسٹم ڈیوٹی ادا کرکے امپورٹ کیا جاسکے گا، وزارت منسٹری کی جانب سے ایس آر او1528″1″2018 بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔