راشن کی تقسیم میں خواتین کی ہلاکت اتفاقیہ حادثہ تھا، پولیس

اسٹاف رپورٹر  منگل 9 جولائی 2013
قابل ضمانت سیکشن کے اندارج پر چاروں ملزمان کو ضمانت پررہا کردیا گیا۔ فوٹو: محمد ثاقب/ ایکسپریس

قابل ضمانت سیکشن کے اندارج پر چاروں ملزمان کو ضمانت پررہا کردیا گیا۔ فوٹو: محمد ثاقب/ ایکسپریس

کراچی:  گلشن اقبال میں راشن کی تقسیم کے موقع پر2 خواتین کی ہلاکت کے واقعے کو پولیس نے اتفاقیہ حادثہ قرار دے دیا اور منتظم سید عباس علی اور ان کے3 ملازمین کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا۔

قابل ضمانت سیکشن کے اندارج پر چاروں ملزمان کو ضمانت پر رہا کردیا گیا، تھانہ گلشن اقبال نے قتل خطا کے الزام میں گرفتار عباس علی، انکے ملازمین طاہر محمود، ارشاد علی اور میر حسن کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا تھا۔

اس موقع پر ریمانڈ پیپر میں ملزمان کے خلاف قابل ضمانت سیکشن کا اندارج تھا جس پر عدالت نے منتظم عباس علی کو 3لاکھ اور ملازمین کی فی کس 50ہزار کی ضمانت پر رہا کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔