فلم ’’عاشقی 2‘‘ کو سوچ سے زیادہ پذیرائی ملی، مہیش بھٹ

عمیر علی انجم  بدھ 10 جولائی 2013
کم بجٹ کی اس معیاری فلم کوپاکستان اور ہندوستان کے عوام نے خوب سراہا، ڈائریکٹر۔ فوٹو : فائل

کم بجٹ کی اس معیاری فلم کوپاکستان اور ہندوستان کے عوام نے خوب سراہا، ڈائریکٹر۔ فوٹو : فائل

کراچی: بھارتی فلم ڈائریکٹر مہیش بھٹ نے کہاہے کہ عاشقی 2کوسوچ سے زیادہ پذیرائی ملی کم بجٹ کی اس معیاری فلم کو پاکستان اورہندوستان کے عوام نے خوب سراہا فلم کے گانے بتادیتے ہیں کہ اس کا مستقبل کیا ہوگا۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے ٹیلی فون پرنمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیاانکاکہنا تھا کہ90کی دہائی میں جب اس فلم کے پارٹ 1کے حوالے سے سوچاتھا توتب بھی ہمیں یہ معلوم نہیں تھا کہ بھارتی فلم  عاشقی کواتنی پزیرائی ملے گی ، کہانی اورگانے دونوں سپرہٹ ہوئے ۔

آج تک عوام کے ذہنوں میں اپنی جگہ بنائی ہوئی ہے، فلم کے ہیروراھول رائے اورہیروئن انواگروال کاکہنا تھا کہ مہیش جی نے ہمیں اس فلم میں کام دیکر ہمیں شناخت بخشی ہے جب کہ عاشقی 2کے بارے میں  رائے یہ ہی تھی کہ اس کو وہ شہرت نہیں مل سکے گی جس کاپروڈیوسراورڈائریکٹرخواب دیکھتاہے مگر فلم ریلیز ہونے کے بعد اسکابلکل الٹ ہوااور’’عاشقی 2‘‘نے اب تک 2013میں ریلیز ہونے والی فلموں سے زیادہ بزنس کیاہے کئی نئی فلموں کے آنے کے باوجوداب بھی عاشقی 2سینماگھروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔