- فن لینڈ کی وزیراعظم کو پرائیوٹ پارٹی ویڈیو وائرل ہونے پر کڑی تنقید کا سامنا
- کراچی میں موسلادھار بارش کا امکان ختم، محکمہ موسمیات
- عمران خان کے سیکریٹری اعظم خان کی بطورایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈ بینک تقرری کا نوٹیفکیشن منسوخ
- کراچی میں پلاسٹک کی تھیلیوں کی تیاری اور فروخت پر پابندی
- پشاور میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہنوں سمیت 3 لڑکیوں کو قتل کردیا
- شدید بارش اور سیلاب کے باعث کوئٹہ کراچی شاہراہ بند
- بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے تعلیمی نظام بھی درہم بھرم
- ڈاکٹرز کا شہباز گل کو اسپتال سے چھٹی دینے کا فیصلہ
- امریکی کمانڈر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کے معترف
- عمران خان خود کو مقدس اور قانون سے بالاتر سمجھتا ہے، وزیراعظم
- شہباز گل پر جسمانی تشدد کی پریشان کن تصاویر دیکھی ہیں، مصطفیٰ نواز کھوکھر
- زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 6 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ
- تاجر برادری نے نئے حکومتی ٹیکس کو مسترد کردیا
- سوڈان میں بارشوں اور سیلاب سے 77 افراد ہلاک
- پاکستان نے نیدرلینڈز کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
- اقوام متحدہ روس سے کسی بھی صورت نیوکلیئر پلانٹ کا قبضہ ختم کروائے، یوکرینی صدر
- پشاور ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو اسد قیصر کے خلاف کارروائی سے روک دیا
- عماد وسیم کا قومی ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے کے لیے بلندعزائم کا اظہار
- مون سون کا سسٹم شدت کے ساتھ موجود، کراچی میں اتوار تک بارشوں کا امکان
- جسٹس منصور علی شاہ کے نام سے جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ چلانے والے کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
ہاکی کی تباہی کے ذمہ داروں کو جیل بھیجنا چاہیئے، نوید عالم

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کسی بھی شعبہ میں خاطر خواہ کام نہیں کیا، نوید عالم فوٹوفائل
لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اور اولیمپئن نوید عالم کا کہنا ہے کہ ہاکی کی تباہی کے ذمہ داروں کو جیل بھیجا جانا چاہیئے۔
سابق ڈائریکٹر نوید عالم نے کہا ہے کہ قومی کھیل کی بہتری کے لئے این آراو سیاست بند کرنی ہوگی، شہباز سینئر اچھا کھلاڑی اور برا ایڈمنٹریٹرنکلا، صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر سے امیدیں وابستہ تھیں لیکن انہوں نے مایوس کیا، جیل والا جیل، اور گھر والا گھر جانا چاہیئے۔1994 ورلڈ کپ کی ورلڈ چیمپئن پاکستان ہاکی ٹیم کے فل بیک اولمپئن نوید عالم نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ارباب اختیار کو مستعفی ہونےاور احتساب کے لئے پیش کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس اجلاس میں اصل کانگریس ممبران کی بجائےدوستوں کو دعوت دی گئی ہے تاکہ اپنی مرضی کے فیصلے لئے جاسکیں۔
انہوں نے کہا کہ 75 فیصد سے زائد کانگریس ممبران موجودہ پاکستان ہاکی فیڈریشن مینجمنٹ کی کارکردگی سے غیرمطمئین ہیں، پی ایچ ایف عہدیداران کانگریس ممبران کا اعتماد کھو چکے ہیں، صدر ہاکی فیڈریشن خالد کھوکھر سے بڑی امیدیں وابستہ تھیں لیکن وہ ہاکی کو بچانے کی بجائے شہباز سینئر کو بچاتے رہے۔
نوید عالم نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کسی بھی شعبہ میں خاطر خواہ کام نہیں کیا، پی ایچ ایف کو ڈرامے بازیاں بند کردینی چاہیئں، اپنی کارکردگی کا ملبہ حکومت اور کھلاڑیوں پر ڈالنے کی بجائے اپنی ذمہ داریاں قبول کرکے مستعفی ہوجانا چاہیئے، شہباز سینئر کا وقت گزر چکا، قومی کھیل کے وسیع تر مفاد میں پیراشوٹرسیاست کاخاتمہ ہونا چاہیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔