- غیر معیاری پچ کے باعث چیف گراؤنڈ مین کو عہدے سے ہٹادیا گیا
- نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر اعتراضات
- دہشتگرد عسکریت پسندی کیخلاف ہماری کامیابیاں پلٹنا چاہتے ہیں، وزیراعظم
- لاپتا کانسٹیبل کیس؛ پولیس حکام کو جیل بھیجنے کا وقت آگیا، سندھ ہائیکورٹ
- کراچی، بیوی نے تیز دھار آلے کا وار کرکے شوہر کو زخمی کر دیا
- آٹو میٹک بکنگ اینڈ ٹریول کیلئے ریلوے کی ’’رابطہ‘‘ ایپ متعارف
- بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف
- انڈس موٹرز کا دو ہفتوں کے لیے پلانٹ بند کرنے کا اعلان
- کراچی؛ ایم کیو ایم کا قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخاب لڑنےکا فیصلہ
- حکومت کی آئی ایم ایف جائزہ مشن کو شرائط پوری کرنے کی یقین دہانی
- فیفا ورلڈکپ جیتنے کے بعد سب کچھ بدل گیا، میسی
- موٹروے اسکینڈل؛ سابق وزیر کے پرسنل اسسٹنٹ سے 44 کروڑ کی ریکوری
- تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ، جاں بحق طلباء کی تعداد 40 ہوگئی
- نشے میں دھت خاتون کی طیارے میں ہنگامہ آرائی، فضائی میزبان کو مکا مار دیا
- پشاور پولیس لائن دھماکا، ایک المیہ
- چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے صدر برقرار، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا
- کراچی کے صارفین کیلیے بجلی 10روپے 80پیسے فی یونٹ سستی
- ہائی کورٹ ازخود نوٹس کا اختیار استعمال نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ
- الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج؛عمران خان کی حاضری استثنا کی درخواست منظور
- ’’آن لائن شاپنگ سنی تھی لیکن کوچنگ نہیں‘‘، عاقب جاوید
ضمنی انتخابات قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے23امیدوار میدان میں آگئے

ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی فارم کی منظوری اور مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں اپیل 22جولائی تک دائر کی جاسکے گی۔ فوٹو: فائل
کراچی: قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں پر ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ منگل کو مکمل ہوگیا۔
جس میں مجموعی طور پر 23امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، جمعرات سے کاغذات نامزدگی چھان بین کا شروع ہوگا جو 17جولائی تک جاری رہے گا ، منگل کو متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عبدالرؤف صدیقی نے این اے 254 اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 103پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے، صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 103پر ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے آخری روز پیپلزپارٹی کے دل محمد اور پاکستان تحریک انصاف کے سلطان احمد نے اپنے کوائف متعلقہ ریٹرننگ افسر کے دفتر میں جمع کرائے، ،زاہد شاہ میر اورمحمد رستم قادری نے آزاد حیثیت سے این اے 254پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے، مجموعی طور پر تینوں نشستوں کیلیے 23کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔
جس میں این اے 254پر 9 فارم، پی ایس 103پر12 اور پی ایس 95پر دو فارم جمع ہوئے، الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق این اے 254 اور پی ایس 95 پر بالترتیب 11اور 9امیدوار پہلے سے موجود ہیں جنھوں نے عام انتخابات سے قبل کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، مذکورہ نشستوں پر 2 امیدواروں کے قتل کے باعث الیکشن ملتوی ہوئے تھے، جن امیدواروں نے عام انتخابات کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے انھیں ضمنی انتخابات میں کوائف جمع کرانے کی ضرورت نہیں وہ ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کیلیے اہل ہیں تاہم نئے امیدواروں کے کوائف کی چھان بین ہوگی، الیکشن کمیشن کے مطابق پی ایس 103پر ازسرنو کاغذات نامزدگی جمع ہوئے ہیں، واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 254پر 3مئی 2013ء کو عوامی نیشنل پارٹی کے امید وار صادق زمان خٹک کو کورنگی ٹاؤن بلال کالونی اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 95 سے آزاد امید وار (مہاجر قومی موومنٹ کے حمایت یافتہ ) شکیل احمد کولانڈھی کے علاقے میں 10مئی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔
جس کی وجہ سے مذکورہ نشستوں پر عام انتخابات ملتوی کردیے گئے تھے جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 103سے متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی محمد ساجد قریشی کو نارتھ ناظم آباد میں 21جون کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا جس کی بناء پرمذکورہ نشست خالی ہوگئی تھی ، الیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرننگ افسران 11جولائی سے 17جولائی کے دوران امید واروں کی جانب سے جمع کرائے جانے والے کاغذات نامزدگی فارم کی جانچ پڑتال کریں گے۔
جبکہ ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی فارم کی منظوری اور مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں اپیل 22جولائی تک دائر کی جاسکے گی اور الیکشن ٹریبونل دائر اپیلوں کو 29جالائی تک نمٹائے گا ،30جولائی کو کاغذات نامزدگی فارم واپس لیے جاسکیں گے جس کے بعد ریٹرننگ افسران امید واروں کے ناموں کی حتمی فہرست 31جولائی کو جاری کی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔