ٹھٹھہ، تھانے پر چھاپے میں محبوس شخص بازیاب

نامہ نگار  بدھ 10 جولائی 2013
سیشن جج ٹھٹھہ عبدالرزاق نے مرید کھوسو تھانے پر چھاپہ مار کر غیرقانونی طور پر حراست میں رکھے گئے عثمان ملاح کو بازیاب کرالیا۔ فوٹو: فائل

سیشن جج ٹھٹھہ عبدالرزاق نے مرید کھوسو تھانے پر چھاپہ مار کر غیرقانونی طور پر حراست میں رکھے گئے عثمان ملاح کو بازیاب کرالیا۔ فوٹو: فائل

ٹھٹھہ:  سیشن جج ٹھٹھہ کا تھانے پر چھاپہ، غیرقانونی حراست میں رکھا گیا شخص بازیاب 2 پولیس افسران معطل۔

تفصیلات کے مطابق سیشن جج ٹھٹھہ عبدالرزاق نے مرید کھوسو تھانے پر چھاپہ مار کر غیرقانونی طور پر حراست میں رکھے گئے عثمان ملاح کو بازیاب کرالیا، چھاپے کی اطلاع پر ایس ایچ او مشتاق حسین اور اے ایس آئی فرار ہوگئے، جنھیں فوری عدالت میں طلب کرلیا گیا ۔

جج نے تھانے دار کو ہتھکڑیاں لگوادیں جبکہ ASI کو بھی گرفتار کرنے کا حکم دیا مگر ایس ایس پی ٹھٹھہ عبدالحسیب بیگ سیشن کورٹ پہنچ گئے اور پولیس افسران کی ہتھکڑیاں کھلوا دیں اور سیشن جج کے حکم پر دونوں افسران کی تنزلی اور معطلی کے احکام جاری کر دیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔