باراک اوباما اور حامد کرزئی میں ویڈیو کانفرنس کے دوران تلخ جملوں کے تبادلہ ہوا، امریکی اخبار

ویب ڈیسک  بدھ 10 جولائی 2013
امریكی فوجی اپنی جانوں كی قربانی دے كر افغانستان كو مستحكم بنا رہے ہیں، باراک اوباما  فوٹو: فائل

امریكی فوجی اپنی جانوں كی قربانی دے كر افغانستان كو مستحكم بنا رہے ہیں، باراک اوباما فوٹو: فائل

واشنگٹن: امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ امریكی صدر باراک اوباما اور حامد كرزئی کے درمیان ہونے والی ویڈیو کانفرنس میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔

امریکی اخبار کے مطابق گزشتہ ماہ باراک اوباما اور حامد کرزئی کے درمیان ویڈیو كانفرنس میں افغان صدر نے امریكی ہم منصب پر الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ امریكا افغانستان كو دشمنوں كے نرغے میں چھوڑ كر جارہا ہے اور دوحہ مذاكرات سے طالبان كی كارروائیوں كو قانونی شكل مل جائے گی جبکہ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو کے دوران حامد كرزئی نے اصرار کیا تھا كہ طالبان سے اس وقت تک مذاكرات نہیں ہونے چاہئے جب تک وہ براہ راست افغان حكومت سے مذاکرات کے لئے رابطہ نہ كریں جبكہ باراک اوباما كا كہنا تھا كہ امریكی فوجی اپنی جانوں كی قربانی دے كر افغانستان كو مستحكم بنا رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔