روزہ عبادت کے ساتھ اخلاقی ڈسپلن کی تربیت بھی ہے،صدر زرداری

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 10 جولائی 2013
 روزہ انسان کو پابندی نفس کا سبق دیتا ہے اور یہ خود عائد کردہ پابندی ہی تمام اصلاحات کی جان ہے، صدر زرداری فوٹو: فائل

روزہ انسان کو پابندی نفس کا سبق دیتا ہے اور یہ خود عائد کردہ پابندی ہی تمام اصلاحات کی جان ہے، صدر زرداری فوٹو: فائل

اسلام آ باد:  صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ روزہ عبادت کے ساتھ ساتھ اخلاقی ڈسپلن کی تربیت بھی ہے۔

یہ آدمی کواس قابل بناتا ہے کہ وہ اعلیٰ اخلاقی اصولوں کے ساتھ زندگی بسرکرسکے ۔ روزہ انسان کو پابندی نفس کا سبق دیتا ہے اور یہ خود عائد کردہ پابندی ہی تمام اصلاحات کی جان ہے ۔ روزہ میں کھانا اور پینا چھوڑنا توایک علامتی ترک ہے۔ اصل میں جوچیزترک کرنا ہے وہ تو خدا کی حرام کی ہوئی چیزیں ہیں۔

حلال چیزوں کا وقتی طور پر ترک کرنا ، حرام چیزوں کے مستقل ترک کرنے کی مشق ہے ۔رمضان کی آمد پر قوم کے نام اپنے ایک جاری کئے گئے پیغام میں انھوں نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ کے آغاز پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ رمضان المبارک سرورکائنات حضرت محمدؐ کے ارشادکے مطابق اللہ تعالیٰ کا مہینہ ہے۔ اس مبارک اور بابرکت مہینے کی آمد پرآئیے سب مل کر یہ عہد کریں کہ جہاں ہم اپنے مالکِ حقیقی کی رضا حاصل کرنے کے لیے سرگرم عمل رہیں گے وہاں اپنے معاشرے کی اصلاح کے لیے بھی تمام کوششیں بروئے کار لائیں گے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔