- ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملہ انتہائی خطرناک اشتعال انگیزی ہوگی؛ روس
- چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سرکاری خرچ پرعشائیہ لینے سے معذرت
- انٹرنیٹ پر عوام کا ڈیٹا سرعام فروخت ہونے کا انکشاف
- کسی سے ڈرتے نہیں لیکن جنگ بھی نہیں چاہتے؛ ایران
- پاکستان کی فضائی حدود سے اوورفلائنگ کرنے والی پروازوں میں اضافہ
- کراچی میں این اے 231 کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کے دوران ہنگامہ آرائی
- صدر مملکت کی روسی ہم منصب پیوٹن سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
- سائٹ ایسوسی ایشن کا اجلاس، دو فلائی اوورز کی تعمیر پر قرارداد پیش کرنے پر غور
- ڈونلڈ ٹرمپ نے خود سے کبھی ایک ڈائپر بھی تبدیل کیا ہے، بارک اوباما
- ہمیں اپنے تعلیمی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے، وزیراعظم
- غزہ میں اسرائیلی فوج کی کلینک پر بمباری، نومولود سمیت 4 افراد شہید
- اسرائیل کی وسطی بیروت پر بھی وحشیانہ بمباری؛ 22 افراد شہید اور 117 زخمی
- قرض پروگرام، آئی ایم ایف کی نئی سخت شرائط سامنے آگئیں
- پی ٹی آئی کا 15 اکتوبر کو اسلام آباد ڈی چوک پر بھرپور احتجاج کا اعلان
- اسلام آباد پولیس نے جنونی جتھے کا لاشیں گرانے کا منصوبہ ناکام بنایا، وزیراعظم
- برطانیہ؛ نمازیوں سمیت مسجد جلانے کی پوسٹ پر ملزم کو قید کی سزا
- پی پی نے وفاق کی طرز پر صوبوں میں بھی آئینی عدالتوں کے قیام کی تجویز دیدی
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری، اوپن مارکیٹ میں نرخ مستحکم
- پی آئی اے سے متعلق بیان پر پاکستانی بھائیوں سے معذرت چاہتا ہوں، ذاکر نائیک
- ای سی سی کی چینی انجینئرز کی جانوں کے نقصان پر معاوضے کی منظوری
رانی مکھرجی فلم ”مردانی“ کیلئے 13 کلو وزن گھٹائیں گی
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی اپنی آنے والی فلم ”مردانی“ کے لئے اپنا 12 سے 13 کلو وزن کم کریں گی۔
فلم ”مردانی“ میں رانی مکھرجی پولیس افسر کا کردار نبھائیں گی اور اس کردار کے لئے انہیں بالکل فٹ نظر آنا ہو گا جس کے لئے وہ دن رات محنت کرکے اپنا وزن کم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، اس سلسلے میں رانی مکھرجی کے لئے ایک فٹنس ٹرینر کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں جو رانی کو وزن گھٹانے کی ٹپس فراہم کریں گے۔ فٹنس ٹرینر سمیرجورا کا کہنا ہے کہ رانی مکھرجی نے 2 ہفتے قبل ورزش کرنا شروع کی اور اب تک وہ 3 کلو وزن کم کر چکی ہیں۔ فلم ”مردانی“ کے ہدایات کار پردیپ سرکار ہیں جو رانی مکھرجی کی فلم ”لاگا چنری میں داغ“ میں بھی ہدایتکاری کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹرینر سمیر جورا فلم ”میری کام“ کے لئے پریانکا چوپڑا اور ”بھاگ ملکھا بھاگ“ کے لئے فرحان اختر کو بھی پرفیکٹ اور فٹ نظر آنے کے لئے اپنے مفید مشوروں سے نواز چکے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔