نمازتراویح پر8 ہزاراہلکارحفاظتی ڈیوٹی انجام دینگے، آئی جی سندھ

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 11 جولائی 2013
آئی جی سندھ نے کہا کہ مساجد میں نماز تراویح پر 8ہزار اہلکار حفاظتی ڈیوٹی انجام دینگے. فوٹو: فائل

آئی جی سندھ نے کہا کہ مساجد میں نماز تراویح پر 8ہزار اہلکار حفاظتی ڈیوٹی انجام دینگے. فوٹو: فائل

کراچی: رمضان المبارک کی آمد پر کراچی سمیت صوبے بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی اور اسنیپ چیکنگ بڑھادی جائے۔

مساجد میں نماز تراویح پر 8ہزار اہلکار حفاظتی ڈیوٹی انجام دینگے، یہ بات انسپکٹر جنرل پولیس سندھ شاہد ندیم بلوچ نے سینٹرل پولیس آفس میں امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئی کہی، آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس سراغ رسانی نظام کی بدولت جرائم پیشہ عناصر اور گروہوں کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے تاکہ رمضان المبارک میں امن و امان کنٹرول میں رہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔