تفریحی مقامات بند کرنےکی خبرپربدترین ٹریفک جام

ویب ڈیسک  بدھ 22 اگست 2012
 لاہور میں پارکوں کی قبل ازوقت بندش کی خبروں سےکراچی میں بھی بے چینی پھیلی۔ فوٹو فائل

لاہور میں پارکوں کی قبل ازوقت بندش کی خبروں سےکراچی میں بھی بے چینی پھیلی۔ فوٹو فائل

کراچی: سیکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر کراچی، لاہور، آسلام آباد اور راولپنڈی سمیت تمام بڑے شہروں کے پارکوں کو جلدی بند کرنے کا حکم دے دیا۔

شہرکراچی کی اہم شاہراہوں راشد منہاس روڈ، شہید ملت روڈ ، شاہراہ فیصل ، ایم اے جناح روڈ ، شاہراہ پاکستان سمیت دوسری سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا اور شہری کئی گھنٹےپھنسے رہے۔

کمشنر کراچی روشن علی شیخ کا کہنا تھا کہ لاہور میں پارکوں کی قبل ازوقت بندش کی خبروں سےکراچی میں بھی بے چینی پھیلی۔

کےایم سی کے ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ کلچر ریحان خان کا کہنا ہےکہ انتطامیہ نے سفاری پارک سمیت تمام پارکوں کو مقررہ وقت آٹھ بجے بندکیا تھا۔

مسئلہ اس وقت ہواجب نجی پارک الہ دین کی انتطامیہ نے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے رات ساڑھے آٹھ بجےکے بعد پارک آنےوالوں کو داخلےکی اجازت نہ دی اوریہاں آنےوالوں نے اپنی گاڑیاں راشد منہاس روڈ پرروک دی۔ جس کی وجہ سےبدترین ٹریفک جام ہوگیا۔

کراچی  کے چڑیا گھر میں بھی بم کی دھمکی ملنے پر پولیس نے چڑیا گھر کو گھیرے میں لے لیا تھا، بعد ازاں بم ڈسپول اسکواڈ نے چڑیا گھر کی تلاشی لی جس میں کوئی بم برآمد نہ ہوسکا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔