سانحہ بابو سر کے بعد گلگت شہر میں حالات کشیدہ

ویب ڈیسک  بدھ 22 اگست 2012
ٹارگٹ کلنگ کے واقعات روکنےکے لئے کرفیو لگانے کا جائزہ لیا جارہا ہے، فوٹو : پی پی آئی فائل

ٹارگٹ کلنگ کے واقعات روکنےکے لئے کرفیو لگانے کا جائزہ لیا جارہا ہے، فوٹو : پی پی آئی فائل

گلگت: سانحہ بابو سر کے بعد گلگت شہر میں حالات کشیدہ، داخلی خارجی راستے بندکر دیئے گئے، گاڑیوں کے ذریعے عوام کو گھروں میں رہنے کے اعلانات کیے جارہے ہیں، خبر ایکسپریس نیوز

گلگت شہر میں عید کے تیسرے روز کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے شہر کے داخلی اور خارجی راستو ں پر نفری تعینات کردی گئی ہے ،کل سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کے بعد شہر میں کرفیو کا سماں ہے۔

لوگ معمول کے امور نمٹانے کے لئے بھی گھروں سے نہیں نکلے،داخلی خارجی راستوں پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور غیر متعلقہ افراد کو داخل نہیں ہونے دیا جارہا ہے۔

شہر میں فائرنگ کی آواز یں بھی کبھی کبھی سنائی دیتی ہیں ،ذرائع نے بتایا کہ انتظامیہ کی طرف سے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے کرفیو لگانے کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔