قبائلی علاقوں میں حلقہ بندیوں کی فہرست جاری

احتشام بشیر  بدھ 2 جنوری 2019
فہرست الیکشن کمیشن نے جاری کی، فوٹو: فائل

فہرست الیکشن کمیشن نے جاری کی، فوٹو: فائل

پشاور: قبائلی علاقوں میں حلقہ حد بندیوں کی فہرست سامنے آگئی ہے، قبائلی علاقوں کیلئے خیبر پختونخوا اسمبلی میں 16 نشستیں مختص کی گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قبائلی علاقوں میں حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق باجوڑ کو تین حلقوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں پی کے 100، 101 اور پی کے 102شامل ہیں جب کہ مہمند کو دو حلقوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں پی کے 103، 104 شامل ہیں۔

خیبر تین حلقوں  پر مشتمل ہے جس میں پی کے 105 ، 106 اور پی کے 107شامل ہیں، کرم میں پی کے 108 اور 109 کا حلقہ ہے  جب کہ اورکزئی پی کے 110 پر مشتمل ہے۔

شمالی وزیرستان کو پی کے 111، 112 اور جنوبی وزیرستان کو پی کے 113 اور 114 میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اسی طرح فرنٹیئر ریجن کو پی کے 115 میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قبائلی علاقے ’پاٹا‘ میں قوانین کا نفاذ، صوبائی اسمبلی میں بل منظور

ایک نشست کو 3 لاکھ 12 ہزار 621 آبادی پر تقسیم کیا گیا ہے، باجوڑ میں 2017ء کی مردم شماری کے مطابق 10 لاکھ 93 ہزار 684، مہمند میں 4 لاکھ 72 ہزار 357، خیبر میں 9 لاکھ 86 ہزار 973، کرم میں 6 لاکھ 19 ہزار 553، اورکزئی میں 2 لاکھ 54 ہزار 356، شمالی وزیرستان میں 5 لاکھ 43 ہزار 254، جنوبی وزیرستان میں 6 لاکھ 74 ہزار 65، فرنٹیئر ریجن میں 3 لاکھ 57 ہزار 687 آبادی گنی گئی ہیں، جس کے تحت نشستیں مختص کی گئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔