- پولر آئس کا پگھلاؤ زمین کی گردش، وقت کی رفتار سست کرنے کا باعث بن رہا ہے، تحقیق
- سندھ میں کتوں کے کاٹنے کی شکایت کیلئے ہیلپ لائن 1093 بحال
- کراچی: ڈکیتی کا جن قابو کرنے کیلیے پولیس کا ایکشن، دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی
- کرپٹو کے ارب پتی ‘پوسٹربوائے’ کو صارفین سے 8 ارب ڈالر ہتھیانے پر 25 سال قید
- گٹر میں گرنے والے بچے کی والدہ کا واٹر بورڈ پر 6 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ
- کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ اعلامیہ
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
قبائلی علاقوں میں حلقہ بندیوں کی فہرست جاری
پشاور: قبائلی علاقوں میں حلقہ حد بندیوں کی فہرست سامنے آگئی ہے، قبائلی علاقوں کیلئے خیبر پختونخوا اسمبلی میں 16 نشستیں مختص کی گئی ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قبائلی علاقوں میں حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق باجوڑ کو تین حلقوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں پی کے 100، 101 اور پی کے 102شامل ہیں جب کہ مہمند کو دو حلقوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں پی کے 103، 104 شامل ہیں۔
خیبر تین حلقوں پر مشتمل ہے جس میں پی کے 105 ، 106 اور پی کے 107شامل ہیں، کرم میں پی کے 108 اور 109 کا حلقہ ہے جب کہ اورکزئی پی کے 110 پر مشتمل ہے۔
شمالی وزیرستان کو پی کے 111، 112 اور جنوبی وزیرستان کو پی کے 113 اور 114 میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اسی طرح فرنٹیئر ریجن کو پی کے 115 میں شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قبائلی علاقے ’پاٹا‘ میں قوانین کا نفاذ، صوبائی اسمبلی میں بل منظور
ایک نشست کو 3 لاکھ 12 ہزار 621 آبادی پر تقسیم کیا گیا ہے، باجوڑ میں 2017ء کی مردم شماری کے مطابق 10 لاکھ 93 ہزار 684، مہمند میں 4 لاکھ 72 ہزار 357، خیبر میں 9 لاکھ 86 ہزار 973، کرم میں 6 لاکھ 19 ہزار 553، اورکزئی میں 2 لاکھ 54 ہزار 356، شمالی وزیرستان میں 5 لاکھ 43 ہزار 254، جنوبی وزیرستان میں 6 لاکھ 74 ہزار 65، فرنٹیئر ریجن میں 3 لاکھ 57 ہزار 687 آبادی گنی گئی ہیں، جس کے تحت نشستیں مختص کی گئی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔