چکن نگٹس

ویب ڈیسک  جمعرات 3 جنوری 2019
مزے دار چکن نگٹس کو کیچپ یا چلی ساس کے ساتھ کھایئے: فوٹو: فائل

مزے دار چکن نگٹس کو کیچپ یا چلی ساس کے ساتھ کھایئے: فوٹو: فائل

اجزا:

چکن کا قیمہ: 500 گرام

ڈبل روٹی کے سلائس: 2 عدد

تیل : ایک کھانے کا چمچہ

نمک: حسب ذائقہ

کالی مرچ: ایک کھانے کا چمچہ

انڈا: ایک عدد

سویا ساس: 3 کھانے کے چمچے

لہسن پاؤڈر: ایک چائے کا چمچہ

نگٹس کی کوٹنگ کے اجزا:

بریڈ کرمبز: ایک پیالہ

کالی مرچ: ایک کھانے کا چمچہ

انڈے پھینٹے ہوئے: 2 عدد

کارن فلاور: ایک پیالی

تیل: ایک کپ (لائٹ براؤن کے لیے)

ترکیب:

بون لیس چکن کو اچھی طرح گرینڈرمیں پیس لیجیئے، اب اس میں تیل، بریڈ سلائس، سویا سوس، نمک ،کالی مرچ ، لہسن پاؤڈراورانڈا شامل کردیں اوراچھی طرح بلینڈ کرلیں۔ اب آمیزے کوایک گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔

اب ایک پیالے میں بریڈ کرمبز ڈال کراس میں نمک، کالی مرچ ، کارن فلاورملا کررکھ لیں اورفرائنگ پین میں تیل گرم کرنے کے لئے ہلکی آنچ پررکھ دیں۔ اب ہاتھوں پرتیل لگا کر ہاتھوں کو چکنا کر لیں اورچکن نگٹس کی شکل دے دیں یا آپ جوشکل دینا چاہتے ہوں۔ اب سب نگٹس کو پہلے کارن فلاورمیں کوٹ کریں پھرپھینٹے ہوئے انڈوں میں کوٹ کر کے آخرمیں بریڈ کرمبز میں کوٹ کر لیں اور گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کیجیئے۔ مزے دار چکن نگٹس کو کیچپ یا چلی ساس کے ساتھ کھایئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔