تین ملکی کبڈی سیریز؛ بھارتی ٹیم لاہور پہنچ گئی

میاں اصغر سلیمی  جمعرات 3 جنوری 2019
انٹرنیشنل ایونٹ کے انعقاد سے کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا، کبڈی فیڈریشن

انٹرنیشنل ایونٹ کے انعقاد سے کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا، کبڈی فیڈریشن

تین ملکی کبڈی سیریز میں شرکت کے لئے بھارت کی ٹیم لاہور پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کبڈی کا انٹرنیشنل میلہ فیصل آباد میں شروع ہو چکا ہے، ایونٹ میں چاروں صوبوں سمیت آرمی، پی اے ایف، واپدا، ریلویز، پولیس، ایچ ای سی، پی او ایف واہ، بھارت اور ایران کی ٹیمیں بھی شریک ہوں گی۔ ایونٹ میں حصہ لینے کے لئے ایران کی ٹیم منگل کی شام  لاہور پہنچی جب کہ بھارتی ٹیم آج براستہ واہگہ لاہور آئی ہے۔

پاکستان کبڈی فیڈریشن کی طرف سے مہمان ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا گیا، چیمپئن شپ کے بعد انٹرنیشنل کبڈی سیریز کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پاکستان کے ساتھ بھارت اور ایران کی ٹیمیں شریک ہوں گی، سیریز کے مقابلے آٹھ جنوری سے چودہ فروری تک سرگودھا، بہاولپور، ساہیوال اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

فیڈریشن حکام کے مطابق انٹرنیشنل ایونٹ کے کامیاب انعقاد سے کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کے ساتھ ایران اور بھارت کے ساتھ تعلقات کو مستحکم بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔