پیپلزپارٹی جمہوریت کو کمزور کرنے والوں کے سامنے مضبوط رکاوٹ ہے آصف زرداری

پیپلز پارٹی قائد عوام کے ہر خواب کی تعبیر کرے گی، آصف زرداری


ویب ڈیسک January 05, 2019
شہید بھٹو نے عوام کو عزت اور وقار سے جینے کا ڈھنگ سکھایا، آصف زرداری

سابق صدرآصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی جمہوریت کو کمزور کرنے والوں کے سامنے آج بھی مضبوط رکاوٹ ہے۔

سابق صدرآصف علی زرداری نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے فلسفہ زور نظریہ پر ثابت قدم ہیں، قائد عوام نے کچلے ہوئے طبقات کوطاقت دی، قائد عوام نے ملک کی دوبارہ تعمیرکی اور شہید بھٹو نے عوام کو عزت اور وقار سے جینے کا ڈھنگ سکھایا۔

آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کو کمزور کرنے والوں کے سامنے آج بھی مضبوط رکاوٹ ہے اورپیپلزپارٹی قائد عوام کے ہر خواب کی تعبیر کرے گی۔

مقبول خبریں