پولیس گھناؤنے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائے،شہبازشریف

ویب ڈیسک  جمعـء 12 جولائی 2013
 شجاع آباد زیادتی کیس کو ٹیسٹ کیس بنا کرملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے، شہبازشریف فوٹو: فائل

شجاع آباد زیادتی کیس کو ٹیسٹ کیس بنا کرملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے، شہبازشریف فوٹو: فائل

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پولیس گھناؤنے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف فی الفور کارروائی عمل میں لائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ماڈل ٹاؤن میں شجاع آباد ملتان میں زیادتی کیس کے متاثرہ خاندان نے ملاقات کی، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب اور سیکرٹری داخلہ بھی اس موقع پر موجود تھے ، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ پولیس گھناؤنے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف فی الفور کارروائی عمل میں لائے، زیادتی کیس میں ملوث ملزمان سزا سے نہیں بچ سکیں گے جبکہ شجاع آباد زیادتی کیس کو ٹیسٹ کیس بنا کرملزموں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔

شہبازشریف نے اس موقع پر متاثرہ خاندان کے لئے 3،3لاکھ روپے کی مالی امداد کا بھی اعلان کیا اور ہدایت کی کہ پولیس ملزمان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔