- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
- پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسہ کی درخواست مسترد
- پشاور میں صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے کا معاملہ؛ 15 ڈاکٹرز معطل
- پہلا ٹی20؛ عماد کو پلئینگ الیون میں کیوں شامل نہیں کیا؟ سابق کرکٹرز کی تنقید
- 9 مئی کیسز؛ فواد چوہدری کی 14 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
- بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والا اشتہاری ملزم بہن اور بہنوئی سمیت گرفتار
- پی ٹی آئی حکومت نے دہشتگردوں کو واپس ملک میں آباد کیا، وفاقی وزیر قانون
- وزیر داخلہ کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
- فلسطین کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان
- مصباح الحق نے غیرملکی کوچز کی حمایت کردی
- پنجاب؛ کسانوں سے گندم سستی خرید کر گوداموں میں ذخیرہ کیے جانے کا انکشاف
- اسموگ تدارک کیس: ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنیکا حکم
- سابق آسٹریلوی کرکٹر امریکی ٹیم کو ہیڈکوچ مقرر
- ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات سپریم کورٹ میں چیلنج
- راولپنڈٰی میں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
- سعودی معاون وزیر دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
- پختونخوا؛ دریاؤں میں سیلابی صورتحال، مقامی لوگوں اور انتظامیہ کو الرٹ جاری
- بھارت میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز،21 ریاستوں میں ووٹنگ
- پاکستانی مصنوعات خریدیں، معیشت کو مستحکم بنائیں
جاپان میں 278 کلو وزنی مچھلی 30 لاکھ ڈالر میں فروخت
ٹوکیو: جاپان میں تاجر کیوشی کیمورا نے مچھلی کی سالانہ نیلامی میں 278 کلو وزنی بلو فن ٹیونا مچھلی کو 3.1 ملین ڈالر میں خرید کر عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹوکیو میں ہونے والی مچھلی کی نیلامی میں سوشی ٹائیکون کیوشی کیمورا نے دنیا کی سب سے مہنگی مچھلی خریدنے کا ریکارڈ قائم کردیا۔ نایاب نسل کی اس مچھلی کو گزشتہ برس 6 لاکھ 36 ہزار ڈالر میں خریدا گیا تھا۔
یہ ٹسوکیجی فش مارکیٹ میں ہونے والی سالانہ نیلامی میں فروخت ہونے والی سب سے مہنگی مچھلی ہے۔ ماضی کی طرح اس سال بھی کیوشی کیمورا مچھلی کو اپنے فوڈ چین میں فروخت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
کیوشی کیمورا ٹیونا مچھلی کے ایک ٹکڑے کو 500 ڈالر تک فروخت کرتے ہیں، نیلامی کے بعد کیوشی اور دیگر شیف نے مچھلی کےٹکڑے کیے جب کہ ذائقہ دار مچھلی کے دلدادہ مچھلی کے ریسٹورینٹ میں تیار ہونے کے منتظر ہیں۔
واضح رہے کہ اٹلانٹک بلوفن ٹیونا ایک نایاب مچھلی ہے اور جاپان میں اسے بڑے شوق سے کھایا جاتا ہے اور ہر سال ٹوکیو میں اس مچھلی کی نیلامی کی جاتی ہے تاہم بہت سے مغربی ممالک میں اس مچھلی کے شکار پر پابندی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔