پشین میں فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے سے لیویز افسر سمیت 7 افراد زخمی

ویب ڈیسک  اتوار 6 جنوری 2019
لیویز تحصیلدار کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے فوٹو:ٹوئٹر

لیویز تحصیلدار کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے فوٹو:ٹوئٹر

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع پشین میں سیکیورٹی فورس کی گاڑی کے قریب بم دھماکے سے 7 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پشین میں پولیس لائنز کے قریب لیویز تحصیلدار عبدالمالک ترین کی گاڑی کے قریب بم دھماکا ہوا جس میں تحصیلدار سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ بم موٹرسائیکل میں نصب تھا اور حملے میں لیویز تحصیلدار عبدالمالک ترین کو نشانہ بنایا گیا۔

زخمیوں میں 4 راہگیر اور تحصیلدار کے علاوہ 2 لیویز اہلکار بھی شامل ہیں۔ عبدالمالک ترین کو طبی امداد کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سیکیورٹی سخت کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔