2019 میں سینما میں کونسی فلموں کا میلہ سجے گا

ویب ڈیسک  جمعـء 11 جنوری 2019
 امید کی جارہی ہے کہ 2019 فلم انڈسٹری کے لیے گزرنے والے سال کی نسبت زیادہ بہتر ثابت ہوگا

امید کی جارہی ہے کہ 2019 فلم انڈسٹری کے لیے گزرنے والے سال کی نسبت زیادہ بہتر ثابت ہوگا

2018 ختم ہوچکا ہے اور 2019 کا آغاز ہوچکا ہے گزرنے والا سال پاکستانی و بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے نیک شگون ثابت ہوا۔ گزشتہ سال بہت ساری اچھی فلمیں ریلیز ہوئیں جنہیں شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیاگیاتاہم کچھ فلمیں ایسی بھی تھیں جنہیں مسترد کردیاگیا۔ تاہم اب امید کی جارہی ہے کہ 2019 فلم انڈسٹری کے لیے گزرنے والے سال کی نسبت زیادہ بہتر ثابت ہوگا۔

یہاں ان فلموں کی فہرست پیش کی جارہی ہے جو 2019 میں سینما گھروں کی زینت بنیں گی۔

جنوری

11 جنوری کو اداکار وکی کشال اور یامی گوتم کی فلم’اڑی‘سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

جب کہ 25 جنوری کوتین  بڑی فلمیں’ٹھاکرے‘، ’منی کارنیکا؛ کوئین آف جھانسی‘ اور’چیٹ انڈیا‘ ریلیز ہونی تھیں لیکن اب شیوسینا کی دھمکی کے بعد ’چیٹ انڈیا‘18 جنوری کو ریلیز کی جائے گی جب کہ ’منی کارنیکا‘اور’ٹھاکرے‘25 جنوری کو ریلیز کی جائیں گی۔

فروری

یکم فروری 2019 میں بالی ووڈ کی مقبول ترین باپ بیٹی انیل کپور اورسونم کپور کی جوڑی فلم’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘ کے ذریعے جلوے دکھائی گی۔ فلم میں اداکار راجکمار راؤ اور جوہی چاؤلہ بھی شامل ہیں۔

8 فروری کو اداکار سشانت سنگھ راجپوت اوربھومی پانڈیکر کی فلم ’سونچیرایا‘ ریلیز ہوگی۔ 14 فروری کو اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی فلم’گلی بوائے‘ ریلیز ہوگی۔

22 فروری کو اداکار انیل کپور، اجے دیوگن، مادھوری ڈکشٹ، ایشا گپتا، رتیش دیش مکھ، ارشد وارثی اور جاوید جعفری جیسی بڑی کاسٹ پر مشتمل فلم’ ٹوٹل دھمال‘ریلیز کی جائے گی۔

مارچ

یکم مارچ کو فلم ’سندیپ اور پنکی فرار‘ ریلیز ہوگی فلم میں اداکار ارجن کپور اورپرینیتی چوپڑا اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ یکم مارچ کو ہی اداکار کارتک آریان اور کیرتی سونن بھی فلم’لکا چھپی‘کے ذریعے ’سندیپ اور پنکی فرار‘کو ٹکر دینے آئیں گے۔

8 مارچ 2019 کو فلم ’بدلہ‘ ریلیز ہوگی، فلم’بدلہ‘ میں اداکار امیتابھ بچن، تاپسی پنوں، آکاش پوری اور علی فضل اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

21 مارچ 2019 کو اداکار اکشے کمار اورپرینیتی چوپڑا فلم ’کیسری‘کے ساتھ جلوے دکھائیں گے۔

29 مارچ کو اداکارہ کنگنا رناوت، راجکمار راؤ اور جمی شیرگل کی فلم’مینٹل ہے کیا‘ریلیز ہوگی۔

اپریل

5 اپریل کو اداکار ودیوت جموال کی فلم’جنگلی‘ریلیز ہوگی۔

18 اپریل 2019 کو  ملٹی اسٹارر فلم’کلنک‘ریلیز ہوگی جس میں اداکار سنجے دت، مادھوری ڈکشٹ، ورون دھون، عالیہ بھٹ، آدیتیہ رائے کپور اور سوناکشی سنہا شامل ہیں۔

مئی

10 مئی کو اداکار ٹائیگر شروف، آنانیا پانڈے اور تارا سوتاریا کی فلم’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر2‘ریلیز ہوگی۔

17 مئی کو فلم’جبریاجوڑی‘ ریلیز ہوگی جس میں اداکار سدھارتھ ملہوترا اورپرینیتی چوپڑا اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

جون

5 جون کو عید الفطر کے موقع پر بالی ووڈ کے بھائی سلمان خان اور کترینہ کیف کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم ’بھارت‘ ریلیزہوگی۔ فلم میں دیشا پٹانی اور سنیل گروور بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

جولائی

کرینہ کپور خان کے مداح جولائی میں اپنی پسندیدہ اداکارہ کو اسکرین پر دیکھیں گے۔ 19 جولائی کو کرینہ کپور خان اور اکشے کمار کی فلم ’گڈ نیوز‘ریلیز کے لیے شیڈول ہے۔

اگست

15 اگست کو جان ابراہم اور مرونال ٹھاکر کی فلم ’باٹلا ہاؤس‘ریلیزہوگی۔

جب کہ اسی روز اکشے کمار اور ودیابالن کی فلم’مشن منگل‘کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان بھی کیاگیاہے۔ بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر دونوں فلموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔

اکتوبر

25 اکتوبر کو اکشے کمار، کیرتی سونن، رتیش دیش مکھ، کیرتی کھربندا، بوبی دیول، اور چنکی پانڈے جیسی بڑی کاسٹ پر مشتمل فلم ’ہاؤس فل4‘ریلیز ہوگی۔

نومبر

8 نومبر کو ہدایت کار ریمو ڈی سوزا کی فلم’اے بی سی ڈی3‘ریلیز ہوگی فلم میں ورون دھون مرکزی کردار اداکریں گے جب کہ کترینہ کیف کانام  مرکزی اداکارہ کے لیے فائنل کیاگیاتھا لیکن انہوں نے مصروفیت کے باعث فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔ اب اداکارہ شردھا کپور فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔

دسمبر

20 دسمبر کو سلمان خان اپنی کامیاب فلم’کک‘کے سیکوئل ’کک2‘کے ساتھ آئیں گے۔ 20 دسمبر کو ہی رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، امیتابھ بچن، اور مونی روئے کی فلم’براہمسترا‘بھی ریلیز ہوگی۔

اس کے علاوہ فلم’ڈریم گرل‘،’مرد کو درد نہیں ہوتا‘، ’سینا‘ ان تمام فلموں کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

پاکستانی فلمیں

جیک پاٹ

پاکستانی اداکار نورحسن، صنم چوہدری، ثنا فخر اورجاویدشیخ کی فلم ’جیک پاٹ‘11 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ

عید الفطر کے موقع پر اداکار فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی اورحمائمہ ملک کی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ریلیز کی جائے گی۔ پاکستان میں اس فلم کا ٹکراؤ بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی فلم’بھارت ‘سے ہوگا۔

باجی

نامور پاکستانی اداکارہ میرا اورعثمان خالد بٹ کی فلم’باجی‘رواں سال کے وسط میں ریلیز کیے جانے کاامکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔