- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
برطانیہ؛ بینک کارڈ میں خرابی پر بے گھر شخص نے ایک کروڑ روپے کی خریداری کرلی
لندن: برطانیہ میں ایک بے گھر اور مفلس شخص کے بینک کارڈ میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی جس کے بعد خریداری کے باوجود اس کے کارڈ سے رقم کم نہیں ہورہی تھی چنانچہ فائدہ اٹھاتے ہوئے اس نے اپنے ’جادوئی ڈیبٹ کارڈ‘ سے ایک کروڑ روپے کا سامان خرید لیا۔
برطانیہ کے علاقے بریڈ فورڈ کے رہائشی 49 سالہ اللہ دتہ کے پاس ایک ڈیبٹ کارڈ تھا جس کے اکاؤنٹ میں رقم موجود نہ تھی، اس نے پہلے ٹیسکو اسٹور پر کارڈ چلایا تو بظاہر وہ استعمال ہوگیا اور وہ اشیا لے کر وہاں سے نکلا ۔ اس کے بعد منشیات کے عادی اس شخص نے مزید ہمت کرکے یہ کارڈ دیگر علاقوں کے اسٹور پر استعمال کیا اور اس میں بھی اسے کامیابی حاصل ہوئی۔ اس کی وجہ بینک کے مرکزی ڈیٹا بیس میں اس کارڈ سے وابستہ ایک تکنیکی خرابی تھی جو رقم کی کٹوتی ہونے نہیں دے رہی تھی۔
بعد ازاں اس نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر ایک دو نہیں بلکہ درجنوں اسٹور سے 167 مرتبہ خریداری کی جن میں کھلونے، قیمتی اشیا اور دیگر ضروری سامان شامل تھا۔ ہربار وہ اسٹور سے اپنی ٹرالی بھر کے نکلتا اور دیکھتے ہی دیکھتے اس نے 56 ہزار برطانوی پونڈ کی اشیا خریدیں جن کی مالیت ایک کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔ ہمیشہ ہی سافٹ ویئر خرابی کی وجہ سے اس کا کارڈ قبول ہوجاتا اور رقم کی منتقلی ظاہر ہوجاتی تھی یعنی کارڈ میں کبھی رقم کم نہیں ہوئی۔
تاہم اس کا یہ چکر زیادہ دن نہیں چلا اور پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔ اب اسے دو سال تین ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس موقع پر اللہ دتہ نے بتایا کہ وہ اس خرابی سے واقف نہ تھا لیکن عدالت نے کہا کہ اس نے اپنے دوستوں کے ساتھ قیمتی اسمارٹ فون اور زیورات تک خریدے حالانکہ وہ جانتے تھے کہ ان مہنگی اشیا کو خریدنے کی سکت نہیں رکھتے اس لیے ملزم کا یہ موقف قابل قبول نہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔