مقبوضہ کشمیر میں سبز کپڑے کی فروخت پر پابندی

ذوالفقار بیگ  پير 7 جنوری 2019
یہ رنگ پاکستان کی پہچان ہے،حکام،تاجروںکوخلاف ورزی پرکارروائی کی دھمکی فوٹو : فائل

یہ رنگ پاکستان کی پہچان ہے،حکام،تاجروںکوخلاف ورزی پرکارروائی کی دھمکی فوٹو : فائل

 اسلام آباد: بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر  سے تعلق رکھنے والے تاجر وں کو گہرے سبز رنگ کے کپڑے کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ کہا گیا ہے گہرے سبز رنگ کا کپڑا مسلمانوں اور پاکستانی پرچم کی پہچان بن گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں گہرے سبز رنگ کے کپڑے کو فروخت کرنے والے تاجروں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ جماعت اسلامی آزاد جموں کشمیر کے زیر اہتمام کشمیر ای میل کانفرنس کے موقع پر آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ 7 لاکھ بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہی ہے لین پھر بھی بھارتی اتنے خوفزدہ ہیں کہ گہرے سبز رنگ کے کپڑے سے بھی ڈرتے ہیں۔

پابندیوں کے باوجود آج بھی جب کشمیر میں کوئی مسلمان شہید ہوتاہے تو پاکستانی پرچم لہرایا جاتا ہے اور شہیدکے جسد ے خاکی کو سبز ہلالی پرچم میں دفنایا جاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔