ریلوے کا ٹرینوں میں ٹریکر سسٹم لگانے کا فیصلہ

قیصر شیرازی  پير 7 جنوری 2019
نئی ٹرین میں فائیو اسٹار ہوٹل کی تمام سہولتیں ہوں گی، کرایہ 10 ہزار تجویز
(فوٹو: فائل)

نئی ٹرین میں فائیو اسٹار ہوٹل کی تمام سہولتیں ہوں گی، کرایہ 10 ہزار تجویز (فوٹو: فائل)

 راولپنڈی: پاکستان ریلوے نے ریل گاڑیوں کے حادثات کی روک تھام کے لیے گاڑیوں پر ٹریکر سسٹم لگانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ لاہور سے کراچی کے لیے نان اسٹاپ وی وی آئی پی نئی ریل گاڑی چلانے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے جو 14 گھنٹے میں لاہور سے کراچی پہنچے گی۔

اس میں فائیو اسٹار ہوٹل کی تمام سہولتیں میسر ہوں گی جبکہ کرایہ10 ہزار روپے تجویز کیا گیا ہے۔ اس گاڑی میں مکمل ایئر کنڈیشنڈ، صوفہ سیٹ، بیڈ، واش رومز، تمام اخبارات، ٹی وی ایل ڈی، وائی فائی بھی ہوگا،یہ صرف روہڑی میں پانی بھرنے کے لیے 5 منٹ رکے گی۔ اس سال 5 سے 7 نئی فریٹ ٹرینیں بھی چلائی جائیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔