پاکستانی ماڈل سارہ سرفراز نے شادی کا اعتراف کرلیا

شوبز رپورٹر  منگل 8 جنوری 2019
شادی کے فیصلے نے میری زندگی کا رخ تبدیل کردیا ہے، سارہ سرفراز۔ فوٹو : فائل

شادی کے فیصلے نے میری زندگی کا رخ تبدیل کردیا ہے، سارہ سرفراز۔ فوٹو : فائل

 لاہور: پاکستان فیشن انڈسٹری کی سپر ماڈل سارہ سرفراز نے سوشل میڈیا پر ایک سال پہلے شادی کرنے کا اعتراف کر ڈالا۔

ٹاپ ماڈل سارہ سرفراز نے ایک سال بعد اپنی شادی کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے سب کو حیران کردیا ہے، سوشل میڈیا کے ذریعے اس رازسے پردہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کی شادی ایک سال قبل ہوئی تھی لیکن انہوں نے اس بارے میں کسی کو اس لئے کچھ نہیں بتایا کیونکہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔

سارہ سرفرازنے مزید کہا کہ انہوں نے شوہر کی تصاویر بھی شیئر نہیں کیں کیونکہ انہیں یہ سب پسند نہیں ہے جب کہ شادی کے فیصلے نے میری زندگی کا رخ تبدیل کردیا ہے اور میں اپنے فیصلے پر بے حد مطمئن ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔