ضلع بولان میں 33 فراری کمانڈرز سرنڈر کرکے قومی دھارے میں شامل

ویب ڈیسک  منگل 8 جنوری 2019
ماضی كے برعكس اب بلوچستان كے حالات خوشگوار ہیں،ڈپٹی كمشنر بولان ، فوٹو: فائل

ماضی كے برعكس اب بلوچستان كے حالات خوشگوار ہیں،ڈپٹی كمشنر بولان ، فوٹو: فائل

بولان: بلوچستان کے ضلع بولان میں 33 فراری كمانڈرز سر نڈر كركے قومی دھارے میں  شامل ہوگئے۔

ڈپٹی كمشنر ضلع بولان سلطان احمد بگٹی نے ڈی سی آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 33 فراری كمانڈرز كی جانب سے سرنڈر كركے قومی دھارے میں  شامل ہونے كے بعد ان میں  امدادی سامان راشن كی تقسیم کیا گیا ہے۔

ڈی سی  سلطان بگٹی نے كہا كہ بلوچستان كے حالات اب خوشحالی كی جانب گامزن ہیں، راہ راست سے بھٹكے ہوئے بلوچ بھائیوں  كو قومی دھارے میں  شامل ہونے پر خوش آمدید كہتے ہیں یہ ہمارے بھائی ہیں، ان کی بحالی حكومت كی اولین ترجیح ہے۔

سلطان احمد بگٹی نے كہا كہ صوبہ سمیت ضلع بولان میں  امن و امان بحال ہوچكا ہے جب کہ اكا دكا واقعات ہونا كوئی بڑی بات نہیں  لیكن ماضی كے برعكس اب بلوچستان كے حالات خوشگوار ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔